Tuesday, May 30, 2023

جامعہ القرآن ہرپن ہلی زمین

 [5/31, 9:10 AM] S Haq Sb: 69 cent land of Jamiatul Qur'an Hospet Road Bahadur Nagar Harpanhalli, District Vijayanagar has been dedicated by Late Mr. M.S. Bahadur Sahab Mujwar gali  Hospet Road Harpanahalli to the Madrasa for the exaltation of Islam.

 During his lifetime, he distributed the properties among all his children, but after calculating all the properties that were the share of late son Mr. MB Ali Haider, he has dedicated sixty-nine cents of land at one place for the madrasa. In this dedicated land none of Bahadur Sahab's children have any share. It is reserved for the Madrasa and the exaltation of Islam. However, according to the will of Dedicator, two member from his generation will remain in the trust forever and will continue to participate in the madrasa services, in Sha Allah.

[5/31, 10:29 AM] S Haq Sb: جامعۃ القرآن ہوسپیٹ روڈ بہادر نگر ہرپن ہلی ضلع وجے نگر کی انسٹھ سینٹ زمین عالی جناب ایم ایس. بہادر صاحب مجاور گلی ہوسپیٹ روڈ ہر پن ہلی نے مدرسہ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے اللہ کے نام وقف کی ہے 

انہوں اپنی زندگی ہی میں اپنی تمام اولاد میں جائیدادیں تقسیم کردی مگر ایک مرحوم بیٹے جناب ایم بی علی حیدر کے حصے میں جو جائیدادیں تھی ان سب کا حساب کرکے ایک ہی جگہ پر انسٹھ سینٹ زمین مدرسے کے لئے وقف کی ہے اس وقف شدہ زمین میں بہادر صاحب کے کسی بھی اولاد کا حصہ نہیں ہے یہ مدرسہ اور اسلام کی سربلندی کے لئے مختص ہے البتہ واقف کی وصیت کے مطابق ان کی نسل سے دو افراد ہمیشہ کے لئے ٹرسٹ میں رہیں گے اور مدرسہ کی خدمات میں حصہ لیتے رہیں گے ان شاءاللہ

Sunday, May 28, 2023

 تاجر نے بادشاہ سے جھوٹ کیوں بولا؟ 

     

      ایک بادشاہ نے اعلان کیا کہ جو شخص جھوٹ بولتے ہوئے پکڑا گیا اس کو پانچ دینار جرمانہ ہوگا

لوگ ایک دوسرے کے سامنے بھی ڈرنے لگے کہ اگر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے تو جرمانہ نہ ہو جائے، ادھر بادشاہ اور وزیر بھیس بدل کر شہر میں گھومنے لگے، جب تھک گئے تو آرام کرنے کی غرض سے ایک تاجر کے پاس ٹھہرے، اس نے دونوں کو چائے پلائی

 بادشاہ نے تاجر سے پوچھا: تمھاری عمر کتنی ہے؟

تاجر نے کہا “20 سال! 

بادشاہ:  تمھارے پاس دولت کتنی ہے؟ 

تاجر: 70 ہزار دینار! 

بادشاہ: تمھارے بچے ہیں؟ 

تاجر: جی۔۔۔۔۔ایک ہے! 

واپس آکر بادشاہ نے سرکاری دفتر میں تاجر کے کوائف اور جائیداد کی پڑتال کی تو وہ اس کے بیان سے مختلف تھی

بادشاہ نے تاجر کو دربار میں طلب کیا اور وہی تین سوالات دُہرائے، تاجر نے وہی جوابات دئے

بادشاہ نے وزیر سے کہا: اِس پر پندرہ دینار جرمانہ عائد کر دو اور سرکاری خزانے میں جمع کرادو، کیونکہ اس نے تین جھوٹ بولے ہیں.......... سرکاری کاغذات میں اس کی عمر 35 سال ہے، اس کے پاس 70 ہزار دینار سے زیادہ رقم ہے، اور اس کے پانچ لڑکے ہیں۔

تاجر نے کہا: زندگی کے 20 سال ہی نیکی اور ایمان داری سے گزرے ہیں، اسی کو میں اپنی عمر سمجھتا ہوں.......... اور زندگی میں 70 ہزار دینار میں نے ایک مسجد کی تعمیر میں خرچ کیے ہیں، اسی کو میں اپنی دولت سمجھتا ہوں .......... اور چار بچے نالائق اور بد اخلاق ہیں، ایک بچہ اچھا ہے، اسی کو میں اپنا بچہ سمجھتا ہوں

یہ سُن کر بادشاہ نے جرمانے کا حکم واپس لے لیا اور تاجر سے کہا: ہم تمھارے جواب سے خوش ہوئے، بیشک وقت وہی شمار کرنے کے لائق ہے، جو نیک کاموں میں گزر جائے، دولت وہی قابلِ اعتبار ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو ، اور اولاد وہی ہے جس کی عادتیں نیک ہوں


نقل-محمد توفیق کاشف العلوم ماگڑی روڈبنگلور

Monday, May 15, 2023

ہمارے بچے کفر کے دہانے پر

 آج بچوں میں بچہ بن کر مکتب میں بیٹھا 


اور تھوڑا سا فری ہوگیا 


بچوں نے اپنے راز اس طرح بیان کۓ کہ دل رو رہا تھا اور منہ سے ہنس رہا تھا 


بچوں میں سے ایک 7 سال بچے نے کہا 

ہم ڈورے مون دیکھتے ہیں 

جس میں نوبیتا ڈورے مون کے سامنے جھکتا ہے اور پراتھنا ( عبادت) بھی کرتا ہے تو اسکو ڈیجیٹ ( جادوئ طاقت) ملتا ہے 


دوسرے نے کہا ہماری امی رادھے رادھے دیکھتے ہیں 



تیسری بچی نے کہا ہم لوگ صرف 

تارک مہتا کا الٹا چشمہ دیکھتے ہیں جس میں ہندؤں کے سارے تہوار مناۓ جاتے ہیں اور ایک مسلمان بھی ان سب میں بلا جھجھک شامل ہوتا ہے 


اور جس میں جیٹھا لال جے جیتندرا بولتا ہے 



چوتھی لڑکی نے کہا 

ہم لوگ صرف پاکستانی سیریل دیکھتے ہیں یا ارطغرل دیکھتے ہیں 


پانچویں نے کہا 

ہم لوگ نائرہ کا  یہ رشتے کیا کہلاتے ہیں دیکھتے ہیں جس میں ایک ہندو عورت ایک مسلمان مرد کے ساتھ ایکٹینگ کررہی ہیں اب شادی بھی کرلے رے ان لوگاں سچ میں 



چھٹے نے کہا 

ہمارے کو خالی سلمان خان کی سرسوتی فلم پسند ہے 


باتوں باتوں میں ایک دینی تحریک سے وابستہ متحرک ساتھی کے گھرانے کا چھوٹا بچہ اپنی بڑی بہن کی شکایت کرتے ہوۓ کہنے لگا مولوی صاحب باجی بچوں سے بہت بات کرتے اسکول میں اور گھر میں گانے  بہت سنتے 





بہت سارے کارٹون کے نام بھی بچے بولے ہیں مجھے سارے یاد نہیں لیکن اتنا اندازہ ضرور ہوا کہ شرک کی کھلی دعوت ہے بے حیائی کا کھلا مظاہرہ ہے ان کارٹونس میں اور اسکا بچوں کی ذہنی سطح پر اتر کر رد کرنے والا بھی کوئ نہیں 


ایک چھوٹے سے بچے نے تو یہاں تک کہا کہ نوبیتا   شینزا کا پیار پانے کے لۓ ڈورے مان کی جادو کی مدد لیتا ہے 


اللہ نسلوں کی حفاظت فرماۓ 


احقر روزانہ سورہ فاتحہ کی ایک آیت کی تفسیر بھی بچوں میں کررہا ہے 

آج ایک نعبد وایاک نستعین کی تفسیر سمجھایا اور ذہنوں میں پیوست شرک کو کچھ حد تک نکالنے کی کوشش کی 



🖊️منبر ومحراب فاؤنڈیشن 

مفتی سہیل الرحمن