Monday, December 23, 2024

 کبھی جمیعت کے منچوں کی شان اور محمود مدنی کے چہیتے رہے آچاریہ پرمود کرشنن نے بڑی چالاکی سے مساجد کے نیچے کھدائی کے تنازعے میں مسلمانوں کو قصوروار ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ:  


"اگر مغل اور دوسرے مسلم حکمرانوں کے دور میں مندروں کو توڑ کر ان کی جگہ مساجد بنائی گئی ہیں، تو مسلمانوں کو اس گناہ کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔"  


حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آج تک کوئی بھی تاریخی دستاویز اس الزام کو ثابت نہیں کر سکی ہے!  


اگر مسلمانوں کو مغلوں کے مبینہ ’گناہوں‘ کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے، تو کیا آچاریہ پرمود کرشنن مہربانی کریں گے اور شُنگ خاندان کے حملوں پر پورے ہندو سماج کو قصوروار ٹھہرائیں گے؟  


تاریخ کے اوراق کھنگالنے پر پتہ چلتا ہے کہ شُنگ دور میں بدھ مت کے کئی مراکز کو تباہ کیا گیا۔ خاص طور پر مدھیہ پردیش کے علاقوں میں شُنگ حکمرانوں کے حملے کے شواہد ملے ہیں۔  


مثال کے طور پر، رائے سین ضلع میں واقع سانچی، جو اشوک کے دور سے ایک اہم بدھ مقام تھا، وہاں شُنگ دور میں کئی عمارتوں کی تباہی کے آثار پائے گئے ہیں۔ اسی طرح کے شواہد کٹنی کے ست دھارا اور ریوا کے دیور کوٹھار جیسے مقامات سے بھی ملتے ہیں۔  


اسی طرح، ودیشا سے 250 کلومیٹر شمال مشرق میں خجوراہو میں ایک بدھ مرکز موجود تھا، جو دسویں صدی کے بعد چندیل حکمرانوں کے تحت ایک بڑا مندر شہر بن گیا۔ یہاں کے گھنٹائی مندر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے نویں یا دسویں صدی میں جینیوں نے ایک بدھ یادگار کے اوپر تعمیر کیا۔  


یہی نہیں، موریہ دور کے بعد کے صدیوں میں کئی بدھ مقامات اور یادگاروں کی تباہی کے شواہد موجود ہیں۔ مثال کے طور پر، مغربی اتر پردیش کے ایک شہر متھرا میں کچھ موجودہ برہمن مندر، جیسے بھوتیشور اور گوکرنیشور، ماضی میں بدھ مراکز تھے۔  


اسی طرح، الہ آباد کے قریب کوشامبی میں عظیم گھوسیتارام مٹھ کے تباہی اور جلانے کا سہرا شُنگ حکمران پُشیمتر کے سر جاتا ہے۔  


وارانسی کے قریب سارناتھ، جہاں بدھ نے اپنا پہلا درس دیا تھا، بھی برہمن حملوں کا شکار ہوا۔ یہاں موریہ دور کے مواد کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے برہمن عمارتیں بنائی گئیں۔  


اگر کھدائی کا دائرہ بڑھایا جائے تو ایسے کئی اور شواہد مل سکتے ہیں۔ جیسے، اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں صرف 49 بدھ مراکز کو آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا تھا۔  


یہی نہیں، مشرقی بھارت میں موجود جگن ناتھ مندر، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے بدھ مرکز کے اوپر تعمیر کیا گیا تھا، اس بات کی تصدیق سوامی وویکانند نے بھی کی ہے۔  


لہٰذا، آچاریہ پرمود کرشنن، یہ تو محض چند مثالیں ہیں۔ تاریخ کے صفحات میں اور بھی بہت کچھ چھپا ہوا ہے۔ لیکن کھدائی کے شوقین لوگ صرف 500 سال تک کی کھدائی تک محدود رہتے ہیں۔ اس سے آگے ان کی سانس پھولنے لگتی ہے۔

Saturday, December 21, 2024

تبلیغی جماعت

 (قلندر ہر چہ گوید، دیدہ گوید)

حضرت الاستاذ مفتی سعید صاحب پالنپوری رح کی پیشین گوئی!!

  آج سے تقریباً 5 سال قبل بندہ حضرت الاستاذ مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری-رحمہ اللہ-کی مجلس میں بیٹھا تھا ، حضرت کی مجلس علمی باتیں ، ادبی لطیفے ، سلجھتے مسائل کا مجموعہ ہوتی تھی ۔

  تھوڑی ہی دیر میں ایک عالمِ دین گجرات سے آئے ، حضرت نے انہیں سامنے بٹھایا اور کہا یہ " قیمتی عالم ہے" آگے جو گفتگو ہوئی ، وہ آبِ زر سے لکھنے اوربہ نگاہ بصیرت پڑھنے کے قابل ہے !!!

    گجراتی عالم نے کہا حضرت آج سے دس سال قبل مجھے آپ سے دورۂ حدیث شریف میں تلمذ کا موقع ملا تھا آپ نے دورانِ درس کہا تھا ، کہ :"دیکھنا آج سے دس سال بعد تبلیغی جماعت دوگروپوں میں بٹ جائے گی" 

    انہوں نے کہا آج حضرت میں گجرات سے یہی خبر لے کر آیا ہوں کہ " آج دس سال ہوگئے اور تبلیغی جماعت دو گروپوں میں بٹ گئی" 

اور یہ مقولہ صادق آیا (قلندر ہر چہ گوید، دیدہ گوید)

   آگے حضرت الاستاذ کا جواب بھی قابلِ ذکر ہے ،حضرت نے فرمایا " اور آج ایک بات اور نوٹ کرلو آج سے دس سال بعد یہ غیر مقلدیت بریلویت سے بڑا خطرناک فرقہ بن کر ظاہر ہو گا"  

   میرے خیال سے اس قول کو کہے پانچ یا چھ سال گزر چکے ، اللہ امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے ۔

  حضرت الاستاذ کی رائے یہی تھی جو بارہا حضرت مجلس اور درس میں فرماتے تھے:

   " تبلیغی جماعت فی نفسہ بہت ہی بہترین کام ہے البتہ شرط یہ ہے کہ اکابرِ ثلاثہ (مولانا الیاس صاحب ، مولانا یوسف صاحب ، مولانا انعام الحسن صاحب-رحمہم اللہ-) کے بنائے اور بتائے اصول کے مطابق ہو ، نیز اس کام کا مقصد علماء سے ربط پیدا کرنا ہو نہ کہ نفرت ۔

  بنگلہ دیش کا سانحہ واقعی قابلِ افسوس بھی ہے اور قابلِ تامل بھی ۔

   اللہ اس دینِ متین کی حفاظت فرمائے ،آمین۔

  🖊️ حکیم الاسلام قاسمی اڈیشا

      معین مدرس دارا لعلوم دیوبند

Wednesday, December 18, 2024

 *ترجمةالشیخ المدراسي رحمہ اللہ*

*(١٣٣٩ه‍ـ-١٤٤١ه‍ـ)*

 *بقلم أبي زرعة عبد الأحد الفلاحي*      

*(الباحث في دار الحمد(دار البحث والتحقيق، بمدينة سورت، غجرات، الهند).*                  

*اسمه:*

هو شيخنا المجيز إبراهيم بن الحافظ عبد الستار بن إبراهيم لبَّي والا(لبَّي والا:الذي يكرم الضيوف) راؤتر البرنجفورمي المدراسي النوري الأنوري القاسمي الحنفي رحمه الله وغفر له.

 

 *ولادته:*

ولد شيخنا كما بخط أبيه في بيته يوم الجمعة ١٦/صفر المظفر سنة١٣٣٩ه‍ـ ظهراً في الساعة الواحدة وخمساً وأربعين دقيقة وهو التاسع لأبيه، وأخوه إسماعيل ولد ليلة الجمعة في ٢٠ شعبان سنة ١٣٤٤ه‍ـ الساعة الحادية عشرة وهو الولد العاشر.

 *دراسته:*

أول أستاذ له: والده الحافظ عبد الستار، الذي لم يكن عالماً، إنما طالب العلم مدة، و درس فيها بعض الكتب: الفقه والنحو والصرف فقط.

حفظ شيخنا-رحمه الله- عند والده اثني عشر جزءاً من القرآن الكريم، لكن لم يتيسر له أن يكمل الحفظ عليه؛ لوفاته! (فأكمله بعد مدة في مدرسة دار الحفاظ بـ وانم باري على الشيخ القارئ محمَّد طيب رحمه الله)، ثم بدأ يَدرُس بعض الكتب الفارسية، وبعض كتب النحو والصرف على الشيخ بخاري حضرت، فدرَس عليه گلستاں و بوستاں، ويوسف زلیخا، ونحو مير وصرف مير.. وغيرها، ثم درَس سنتين في "مدرسه لطيفيه" الواقعة في ويلور. ودرس هناك بعض الكتب بالفارسية والعربية. 

*التحاقه بجامعة الباقيات الصالحات:*                                                                              

ثم التحق بـ جامعة الباقيات الصالحات بـ ويلور، ودرس فيها على الشيخ ضياء الدين أماني حضرت وغيره كتبَ الفقه وأصوله والتفسير وغيرها، وقرأ فيها - أيضاً - مشكاة المصابيح  على الشيخ سعيد الميل وشارمي، ثم غادر المدرسة شيخه ووالد زوجة أخيه أبي السعود الشيخ ضياء الدين أماني لظروف طارئة إلى مدرسة النور المحمدي الواقعة بـ بدكّدي - تأسست سنة ١٣٣٤ه‍ـ - فذهب معه بعض الطلاب، منهم ضياء الدين بن الشيخ عبد الوهاب الويلوري وشيخنا محمد إبراهيم وغيرهما.. فدرس شيخنا فيها على شيوخها، وخاصة على الشيخ ضياء الدين أماني حضرت، فقرأ عليه فيها غالب كتب المنطق والفلسفة والحديث، وتخرج شيخنا بمدرسة النور المحمدي يوم السبت أول جمادى الآخرة سنة ١٣٦٢ه‍ـ الموافق ٥ حزيران سنة ١٩٤٣م، ونال شهادتها، وكانت تحمل الرقم: (١٨٣). ووقع علي شهادته الشيوخ: ضياء الدين أحمد أماني والحافظ عبد الرحمن والحافظ محمد داود النوري وخان محمد وعبد الشكور (ناظر المدرسة). 

قلت: كتب الشيخ عبد الشكور ناظر مدرسة النور المحمدي في الشهادة:

"...... وكان أهلاً للإجازة.......فأعطيناه السند داعين له البركة من الله المجيب الرحيم، وأجزناه للوعظ والإفتاء وتعليم كتب المعقول والمنقول والفروع والأصول.. كما أجازنا شيوخنا الأساتذة- أطال الله علينا بركاتهم وأفاض علينا فيوضاتهم -؛ خصوصاً: الحاج الحافظ شيخ الشيوخ العارف بالله، زين العلماء بحر الحقائق وكنز الدقائق مولانا المولوي محمد عبد الكريم (قبله)... إلخ" 

هذه الكلمات تدل على أنه قد أجاز شيخَنا جميع من وقَّع على الشهادة.

   *وقلت :* *بعد التفتيش الكثير والتفحيص الكبير وصلت إلى أن شيخ الشيوخ عبد الكريم قِبله كان من تلاميذ الشيخ مجدد الجنوب عبد الوهاب الويلوري المشهور بـ أعلى حضرت الويلوري رحمه الله، وهو(عبد الكريم) مؤسس مدرسة النور المحمدي، رحمهم الله رحمة الأبرار.*

وأما غيره من الموقِّعين فالشيخ ضياء الدين أماني (صدر المدرسين) هو ضياء الدين أحمد بن الحاج عبد الرحيم بن الحاج بهاء الدين أحمد بن محمد راج بن محمد حيدر بن عبد القادر المعروف بـ (أماني حضرت)، ولد في يوم الأحد ٧/محرم سنة ١٣١١ه‍ـ الموافق ٢٣ يوليو سنة ١٨٩٣م، وقرأ أكثر كتب الحديث والتصوف على باني الجامعة عبد الوهاب بن عبد القادر المعروف بأعلى حضرت؛ شمس العلماء المدراسي الوَيْلوري، وألَّف أماني حضرت أربعة عشر كتابًا في العربية، وأحد عشر كتابًا بالفارسية، وكتابًا واحدًا بالأوردية.

وكان من تلاميذ أعلى حضرت عبدالوهاب الويلوري: الراوي عن البشاوري عن الشاه إسحاق الدهلوي رحمهم الله.

   وأنه بايع على يد الشيخ أشرف علي التهانوي، وأجازه في السلوك الشيخ سعيد الباقَوي الكِيرْنُوري (تلميذ التهانوي) رحمهم الله. 

   وتوفي في ٩/أغسطس سنة ١٩٦٤م.


والشيوخ الذين وقعوا على الشهادة هم: عبد الشكور ومحمد داود وعبد الرحمن وخان محمد، وهو من تلاميذ عبد الكريم قِبله، وهو يروي عن عبد الوهاب الويلوري رحمهم اللہ.


*رحلته إلى دابهيل:*                  

ثم في شهر شوال من سنة ١٣٦٢ه‍ـ سافر إلى الجامعة الإسلامية الواقعة في دابهيل سِملك من مضافات سورت، كجرات، فدرس فيها إلى شهر شعبان من سنة ١٣٦٣ه‍ـ، قرأ فيها: الكتب الستة والموطأين وشمائل النبي للترمذي وشرح معاني الآثار للطحاوي وتفسير البيضاوي، ونال شهادتها - ورقمها 289 – ووقع عليها الأساتذة: شبير أحمد العثماني ومحمود حسن، وعبد المنان، وإسماعيل، وعبد الجبار، وأحمد نور، وعبد المنان وعبد العزيز ومحمد يحيى الصديقي وعلي أحمد.


وممن وقع على شهادة دابهيل: شبير أحمد العثماني؛ وهو مشهور من تلاميذ شيخ الهند.

وأما عبد الجبار؛ فهو: عبد الجبار بن الحاج عبد الرشيد الأعظمي - رحمه الله(١٩٠٧م-١٩٨٩م)، وهو صاحب كتاب: إمداد الباري شرح صحيح البخاري، ومن تلاميذ الشيخ زكريا الكاندهلوي - رحمه الله.

وأما عبد العزيز؛ فهو: عبد العزيز الكيملبوري من تلاميذ الكشميري، وترجمته في كتاب"علماء کیمل بور". وأما إسماعيل؛ فهو: الشيخ إسماعيل بن محمد بسم الله - رحمه الله من تلاميذ العلامة الكشميري رحمه الله. 

وأما الشيخ علي أحمد؛ فهو: علي أحمد بن محمد رضا الفاروقي الكوريا باري السراي ميري، وهو من تلاميذ الشيخ شبير أحمد العثماني، وأنه ألف دروسه لصحيح مسلم رحمهما الله، وترجمته في كتاب"تذکرۂ علمائے اعظم گڑھ".

وأما الشيخ محمد يحيى الصديقي- التهانوي-؛ فكان قد تبنّاه الشيخ شبير أحمد العثماني؛ لأنه ماكان للشيخ العثماني ولد، ثم انتقل إلى باكستان وتوفي بها، وأولاده الآن يعيشون في كَنَدا. 

وأما محمود حسن؛ فهو: محمود حسن الكياوي البهاري؛ من تلاميذ الكشميري كما في مقدمة أنوار الباري لأحمد رضا البجنوري.

وأما الشیخ أحمد نور؛ فھو: أحمد نور البشاوري - رحمہ اللہ، وترجمتہ في رشدوہدایت کے منار، وذکر صالحین.

وأما عبد المنان؛ فلم أقف له على ترجمة.


وأخبرنا شيخنا المدراسي أنه قرأ في دابهيل - أيضاً - على العلامة إبراهيم البلياوي (وهو صادق فيما قال؛ لأن العلامة البلياوي-رحمه الله- درَّس في دابهيل أشهراً في نفس السنة التي تخرج فيها الشيخ). 

*رحلته إلى لاهور:*                

بعد ذلك سافر (مباشرة) إلى لاهور في باكستان، حيث مدرسة قاسم العلوم المتعلقة بجمعية خدام الدين، فحصَّل على سند تفسير القرآن بتاريخ ١٩ ذي القعدة ١٣٦٣ه‍ـ ، وكان بتوقيع الأساتذة: محمَّد أنور شاه، وشبير أحمد العثماني الديوبندي، وحسين أحمد - هو المدني -، وأحمد علي اللاهوري.

أقول: توقيعات الشيوخ: أنور شاه وحسين أحمد و شبير أحمد العثماني على هذه الشهادة للبركة ليست للإجازة؛ لأن أنور شاه الكشميري توفي سنة ١٣٥٢ه‍ـ، وهذه شهادة عام ١٣٦٣ه‍ـ، فلا یمکن أن یکون من مجيزيه، وليس توقيعه هذا بيده، إنما هو الختم! وكذلك توقيع الشيخين حسين أحمد والعثماني كان بالختم.

وقد أفادني بهذا: الشيخ زاهد الراشدي بن الشيخ سرفراز خان صفدر حفظه الله.

هذا وزامله في هذه الدراسة شيخنا الأديب عبد الرحمن بن عبد اللطيف المتخلص بـ أبو البيان حماد حفظه الله ورعاه. 

 *رحلته إلی دیوبند:*        

هذا وفي ٢٠/شعبان سنة ١٣٦٤ه‍ـ استجاز من الشيخ العلامة محمد إدريس بن محمد إسماعيل الكاندهلوي (١٣١٧-١٣٩٤ه‍ـ) صاحب التعليق الصبيح، فأجازه عامة عن شيخيه خليل أحمد السهارنفوري ومحمد أنور شاه الكشميري، وهو يروي عن أبيه، عن علي بن ظاهر الوتري.

وأخبرنا شيخنا أنه قرأ على مولانا محمد إدريس بعض تفسيري البيضاوي وابن كثير. 

وظهر عندي أنه قرأ البخاري على الشيخين ضياء الدين أماني وشبير أحمد العثماني-رحمهما الله- ودرس بعض البخاري أيضاً على مجيزه الشيخ علي أحمد الفاروقي؛ لأن الشيخ العثماني كان يجعله خلفاً عنه في الدرس حينما يكون مسافراً، وأنه(علي أحمد) لم يدرّس في دابهيل إلا من صفر سنة ١٣٦٣هـ إلى شعبان منها، وهذا مکتوب في تاريخ دابهيل، ولا أعرف بالضبط مسموعاته على شيوخه؛ لأن هذا يحتاج إلى البحث الحثيث والتحقيق بالتدقيق، ولعل الله ييسره في المستقبل القريب (إن شاءالله تعالى). 

ھذا وإن شیخنا سمع على الشيخ زكريا الكاندهلوي الرسائل الثلاث عدة مرات وأجازه، وكانت له علاقة راسخة به. 

*وفیما أظن أنه أکمل دورۃ الحدیث في دیوبند أیضاً - واللہ أعلم وعلمہ أتم. (على كل حال أنا قدمت الطلب إلى دار العلوم ديوبند لإخراج سنده من دورة الحديث، ومازلت منتظر الجواب، فإن حصل شيء فيما بعد - إن شاء الله- نشرته مخبراً).* 

    *سماعہ على الشيخ الأمروهي رحمه الله:*

إن الشيخ الأمروهي كان في دابهيل ثلاثة أشهر سنة تخرج شيخنا المترجم فإن ثبت تدريسه طلبةَ دورة الحديث هذه السنة فيثبت سماعه عليه شيئاً من الأحاديث والله أعلم.

  *سماعہ علی الشیخ الکشمیري رحمہ الله :*                          

كان شيخنا يقول مصراًّ:سمعت بعض البخاري و الترمذي على العلامةأنور شاه الكشميري -رحمه الله-ولكن لا يثبت هذا أصلاً؛ لأنه كان يدَّعي تتلمذه عليه في دابهيل، وكانت سنة تخرجه من دابهيل ١٣٦٣ه‍ـ - وشهادة تخرجه موجودة - وقد توفي الكشميري سنة ١٣٥٢ه‍ـ.

*سماعه على الشيخ عبيد الله السندي رحمہ اللہ:*                        

كان شيخنا يقول: - أيضاً - أنه سمع الكتب الخمسة: ( البدور البازغة وحجة الله البالغة والإفاضات اليومية والخير الكثير والأسماء الحسنى) على السندي في ديوبند! وهذا لا يثبت أيضاً (لا في دابهيل، ولا ديوبند ولا لاهور)؛ لأن شيخنا كان في مدرسة النور المحمدي تامل نادو إلى جمادى الآخرة سنة ١٣٦٢ه‍ـ، وكان في دابهيل من شوال سنة١٣٦٢ه‍ـ إلى شعبان سنة ١٣٦٣ه‍ـ، ثم ذهب مباشرة إلى لاهور وبقي هناك شهرين (إلى ذي القعدة)، ثم ذهب إلى ديوبند ودرس على الشيخ إدريس الكاندهلوي واستجازه.

هذا وفي ترجمة السندي أنه قضى أيامه الأخيرة مرة في دلهي، وأخرى في لاهور.. ومات يوم الاثنين في الثاني أو الثالث من رمضان سنة ١٣٦٣ه‍ـ، الموافق لـ ٢١/آب ١٩٤٤م ودفن في قرية دين فور (من توابع بهاولبور) .

*ولما كان وجود شيخنا في شهر شعبان في دابهيل، وكانت قراءته على السندي المتوفى أول رمضان.. فارقة بمدة شهرين ونصف (مع الشيخين محمد طيب وحسين أحمد)كما أخبر.. مستحيلة!! فلا يثبت سماعه عليه في لاهور،والله أعلم بحقائق الأمور.*

هذا ومن جمادى الآخرى إلى شوال مدة أربعة أشهر تقريباً، وهذه المدة كان فيها السندي في دلهي كما يظهر من ترجمته في عدة كتب بالأردية (بیس بڑے مسلمان و مولانا عبید اللہ سندھی کے علوم و افکار و تاریخ دار العلوم دیوبند ومشاہیر علماء دار العلوم دیوبند.. وغيرها)، ولكن الشيخ المترجَم لم يذهب إلى دلهي في هذه المدة كما قال: إنه ذهب إلى دابهيل من موطنه ورنجفور، ولم يذكر أبداً دراسته في دلهي.

*ولا يثبت سماعه على  السندي في دابهيل أيضاً؛ لأن إقبال السندي ثابت في دابهيل سنة ١٣٦٠ه‍ـ؛ وهي سنة تخرج الشيخ أحمد علي السورتي اللاجبوري، وهو الذي قرأ عليه أول حجة الله البالغة.* وشيخنا المترجَم درَس فيها سنة واحدة وتخرج سنة ١٣٦٣ه‍ـ.

*ولا يثبت سماعه عليه في ديوبند؛  لأنه ذهب إلى ديوبند بعد وفاة السندي (في بهاولبور) كما تبين من وثائقه وشهاداته.* 

*وقال لي الشيخ محمَّد أبو بكر القاسمي، وهو من لازم شيخنا أيام صحته سنوات (في الحضر والسفر): إن الشيخ لم يذكر الأخذ عن الكشميري والسندي أصلاً!*، ولا يعتبر ما قاله شيخنا في آخر عمره. وأضاف الشيخ أبو بكر قائلاً: إن شيخنا ذكر في الكبر عن نفسه أشياء لا نعتبرها؛ لأن ذاكرته تأثرت جداً.

قلتُ: صدق؛ لأنه قال لي مرة: حضرت مجلس ختم البخاري لشيخ الهند وتتلمذت على الشاه ولي الله الدهلوي ولقيت حاكم الهند (مہاتما گاندھی )، وتجولت معه في أقطار الهند وكذا وكذا..!!

على كل حال إن ما يذكره الشيخ فيه غرائب شديدة وأمور لا تجيء أبداً تاريخياً، وإن مثله يكتفي بما ثبت له مكتوباً في شهاداته. 


 *عطاؤه:*

بعد الانتهاء من دراسته أسس مدارس في مناطق مختلفة ودرَّس فيها ولم يغنه تدريسه عن الاشتغال بالتبليغ والخروج مع جماعة الدعوة والتبليغ، فسافر للدعوة والتبليغ إلى بلاد كثيرة، وأسلم على يديه الكثر.. تقبل الله جهوده للإسلام والمسلمين ورضي عنه.

*تأسيسه للمدارس:*                   

بعد التخرج من دار العلوم، ديوبند أسس مدرسة مدينة العلوم في "ميل وشارم" وحَفِظ فيها القرآن الشيخُ أشرف علي القاسمي-رحمه الله- وغيره من الكبار، وكذلك أسس مدرسة منبع الحسنات بها، ثم أسّس مدرسة "دار الحفاظ" في منطقته"ورنجفورم"، ثم أسّس دار العلوم صديقيه بـ ميسور، ودرَّس فيها عشر سنوات، ثم عزلوه عنها، فذهب إلى الشيخين(حضرت جي) إنعام الحسن والشيخ زكريا الكاندهلوي -رحمهما الله- فذكر لهما القصة، فقالا له: "لن يضيعك الله أبداً"، وبعد ذلك بسنة ذهب إلى "كيانكلم"بـ مليبار وأسس هناك مدرسة حسنية.

ولشيخنا دور كبير في نشر علوم القرآن والسنة في مليبار، فهو الذي أسس مسجد النور ومدرسة النور في منطقة يرناكلم(في مليبار)، وبعد ذلك أسس مدرسة خداداد"(خداداد:عطية ربانية) في منطقة " برنامبت".

*حضوره في دورة ختم سنن الإمام الترمذي في أكل كوا:*

وانتشر خبره جداً قبل وفاته بسنة ونصف، وذلك حين استضافته جامعة إشاعة العلوم (أكل كوا) في آخر يوم لدورة ختم الترمذي - وكان هذا بسعيي وتنسيقي ولله الحمد - وأسمعَ الحضور الأولية وقُرئ عليه بعض الترمذي والسنبلية والشمائل وأجاز الحضور رحمه الله ورضي عنه. 

*رحلته للحرمين زادهما الله عزاً وشرفاً:*     

هذا وقد سافر من طريقي في رمضان الماضي(١٤٤٠ه‍ـ) إلى الحرمين ملبياً دعوة الأخ المعتني بالرواية أبي عبيدة آل حرحش وأصحابه، وقد قرؤوا عليه في هذه الزيارة: سنن الترمذي وحجة الله البالغة.. وغيرها من الكتب والأجزاء، وأجازهم. وسمعت معهم مجلساً أو مجلسين عبر البث المباشر -ولله الحمد والمنة-، ثم  رجع شيخنا من هذه السفرة سالماً غانماً إلى منزله. 

  

*كيف وصلت إلى الشيخ المترجَم رحمه الله:*

سافرتُ إلى مدراس في أواخر سنة ٢٠١٧م، ودُللتُ إلى شيوخ كثر، وكان منهم شيخنا إبراهيم المدراسي - رحمه الله - وكانت قصة اكتشافه عجيبة! وهي قصة لن أنساها أبداً، وهي:

كنتُ في مدرسة وصية العلوم، بـ برنامبت قرب عمر آباد، ولقيتُ شيوخاً بها، وحينما خرجتُ منها قابلت طالباً اسمه:عبد الرحمن -سلمه الله-كان يدرُس فيها، فسألته: هل تعرف أحداً معمراً من هذه المنطقة، فقال: لايوجد هنا، ولكن يوجد شيخ في قرية "برنجفرم" قريبة من هنا، واسمه إبراهيم وعمره أكثر من ١٠٠ وذكر أشياء كثيرة، حثتْني على لقائه (وقع هذا في ١٠/١/٢٠١٧)، فتحركنا فوراً للقاء الشيخ راكبَين على الدراجة حتى وصلنا إلى الشيخ، وبعد محادثة طويلة.. قرأت عليه أطراف الكتب، وسمعهاصاحبي الأخ الفاضل محمَّد الشعار، وأجازنا خطاً وكتابة ولله الحمد.

- وأنبه إلى أني كنت أستطيع أن أخبأه، ولكن لم أفعله كي لا يلزمني كتمان العلم، ولكن الآن علمتني الحياة: العمل بحديث« استعينوا على قضاء حوائجكم بالكتمان» والله المستعان.

*مسموعاتي عليه:*            

سمعتُ منه حديث الرحمة المسلسل بالأولية،ثم قرأت عليه أوائل الكتب الستة والموطأ بروايتَي الليثي والشيباني، ثم سمعت عليه الحديث الأول بتمامه من تساعيات الحافظ علاء الدين ابن العطار الدمشقي، وأجاز لفظًا وكتابةبحمد الله، وذلك ظهر يوم الثلاثاء ١٢/ربيع الآخر سنة ١٤٣٨ه‍، وسمع ھذا کلہ الأخ الفاضل الحبیب محمَّد الشعار - حفظہ اللہ.

وقرأت عليه جميع الأوائل السنبلية في مجلس واحد ضحى السبت ٢٥/ذي الحجة ١٤٣٨ه‍ـ، وقرأت عليه طرفي صحيح الإمام البخاري وثلاثياته وهي اثنان وعشرون حديثًا، والباب الأول من صحيح الإمام مسلم وطرفه الأخير من قول الإمام مسلم: حدثنا عمرو بن زرارة، وحديث أبي ذر رضي الله عنه.. والباب الأول والأخير من سنن الإمام أبي داود، والباب الأول من سنن الإمام الترمذي، ثم حديث أبي هريرة رضي الله عنه آخره، وهو قوله صلى الله عليه وسلم: « قد أذهب الله عنكم عبية الجاهلية.. » الحديث، ثم ثلاثيه، والباب الأول والأخير من سنن الإمام النسائي، والباب الأول من سنن الإمام ابن ماجه، ثم آخره، وهو: حديث أنس بن مالك رضي الله عنه:« من سأل الجنة.. » الحديث، وحديث أبي هريرة:« ما منكم من أحد إلا له منزلان.. » الحديث، ثم ثلاثياته وعدتها خمسة، وطرفا موطأ الإمام مالك (برواية الليثي) ومسندي الإمامين: أحمد والدارمي، وثلاثيات الأخير، وعدتها خمسة عشر.. وكانت القراءة في مجلس واحد ضحى يوم الاثنين ٢٧ ذي الحجة ١٤٣٨ه‍ـ، وشارکني في ھذا المجلس الأخ محمَّد الشعار بالبث المباشر.


كما سمعت من لفظه الحديث المسلسل بالأولية، وسمعت عليه بعض الترمذي وكامل الشمائل المحمدية للترمذي والأوائل السنبلية كاملة في آخر يوم لختم سنن الإمام الترمذي في جامعة إشاعة العلوم ( أكل كوا) بقراءة شيخنا الفاضل أحمد عاشور -حفظه الله- وهذا في ٣ من ربيع الأول ١٤٣٨ه‍ـ.

وسمعت علیه أیضاً بعض الأحادیث وأول تفسیر الجلالین وبعض تاريخ علماء سمرقند في مستراحہ في (أکل کوا) وشارکني في ھذا المجلس المبارک أخي الحبيب اللبیب إسماعیل الکوثر حفظه اللہ.

وكذالك سمعت من لفظه الأولية، وقرأت عليه السنبلية كاملة، وثلاثيات صحيح البخاري، ومقدمة فتح الملهم للشيخ شبير أحمد العثماني، وأول كتاب العقيدة للشاه ولي الله الدهلوي -رحمهم الله- في ١/شعبان المعظم/١٤٤٠ه‍ـ، وشاركني في هذا المجلس عدد من المعتنين الأفاضل أمثال: الشيخ التويجري وعمار العيسى وأبو عبيدة آل حرحش وغيرهم. 

وسمعت عليه بالبث المباشر في مجالس المدينة المنورة "الشمائل" من باب شرب رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى آخر الكتاب مع فوت" باب صوم رسول الله" إلى "باب قراءة رسول الله صلى الله عليه وسلم"، وكذلك سمعت منه باب في فراش رسول الله صلى الله عليه وسلم، وسمعت عليه من كتاب حجة الله البالغة"باب اختلاف الناس في جبلتهم إلى باب التوحيد، ومن أول كتاب سنن الترمذي إلى" باب ما جاء كَم فرض الله على عباده من الصلوات" مع فوت "باب في إسباغ الوضوء" إلى أبواب الصلاة ومع فوت "باب ما جاء أن الإقامة مثنى مثنى" إلى "باب ما جاء في التثويب بعد الفجر"، وكذلك سمعت من أبواب الزكاة إلى باب ما جاء في الاعتكاف، وكذلك سمعت عليه نخبة الفكر والورقات ووصية الألبيري في طلب العلم والزهد ومنظومة السخاوي ومنظومة الطيبي في التجويد مع فوت يسير (غير مقيد) ولله الحمد، وأجازني بما قرأت عليه خاصة وبما تجوز له روايته عامة عدة مرات، وهذا بين العشر الأخير من رمضان وشوال من سنۃ١٤٤٠ه‍ـ. 


    *إجازته لبعض الإخوة:*

أجاز شيخنا بطلبي على استدعاء الشيخ المفضال زياد التكلة حفظه الله.

وكذلك أجاز الإخوة الشيوخ الأكارم: أخي الشقيق محسن بن يوسف الفلاحي ونظام اليعقوبي ومحمد أيوب العلي الدمشقي وعبد الله العبدلي وأبو الغادية أحمد بن توفيق اللبناني وإسماعيل بن يوسف الكوثر الفلاحي وغيرهم ولله الحمد والمنة.

*أولاده:*

لشيخنا من الأولاد اثنا عشر، هم: شفاعة النساء ومحصنة وهاجرة و ناصرة وحسين أحمد وإسحاق وزينب بدرية وراشدة ويعقوب وأمة الباقي وأمة الآخر وجائزة.

منهم خمسة أحياء: واحد من الذكور : يعقوب، وأربعة من الإناث وهن: هاجره وراشده وجائزه وأمة الباقي حفظهن الله ورعاهن.

*بعض أوصافه وأحواله:*                     

كان شيخنا كريماً مضيافاً مغرماً بالكتب، وجدته يطالع الكتب دائماً، وكان يحبني جداً، ومع كبر سنه كان يعرفني في أول نظرة، واكتشفته قبل سنتين ونصف تقريباً، في رحلتي لمدراس، وأقول: إني لم أقرأ عليه كثيراً لثقل سماعه - وبعد ذلك ذاع صيته وانتشر خبره واستجازه كثير من الإخوة وكان سهلاً في الإجازة، وهو -رحمه الله- أفنى عمره في التدريس والتبليغ ودعوة الناس إلى  الإسلام، وشرفه الله تعالى بأن عدداً من الهندوس أسلم على يديه، وسافر لدعوة الناس إلى الإسلام إلى إفريقيا، وأمريكا ومصر والأردن والعراق وإنجلترا والحرمين الشريفين مراراً.

وقال مرة: ضللت السبيل مرة في بيداء الطائف فدلّني الغضنفر على سواء السبيل، وظهرت منه مثل هذا كرامات كثيرة.

رأيته في المنام ليلة وفاته (قبل أن يدفن)"بأني جالس على يديه وأقرأ عليه شيئاً، حتى اضطجع على الأرض كأنه مات" وهذه إشارة إلى اشتغاله بالعلم وحسن خاتمته إن شاء الله. 

وكان يواظب على قيام الليل في الحضر والسفر وعلى تلاوة القرآن ومطالعة الكتب صباح مساء، وكانت له أوراد ووظائف كان يلتزمها. 

وكانت لشيخنا عدة أخوات، منهن: "رميزه بي" ، كان لها دور كبير في تعليم النساء القرآن ومبادئ الإسلام، توفيت في مكة المكرمة رحمها الله.

وحينما كان يتعلم في ديوبند فلم يكن عنده إلا قميص طويل قديم (يسمى بـ شيرواني) فكان يلبسه دائماً في الصيف والشتاء والمطر (وهذا(شيرواني) لباس من عنده مال) كان شيخنا يقول: أنا مصداق مَثل: "اوپر شیروانی اندر پریشانی " (أي:في الظاهر يسر وفي الداخل عسر).

أفادني به تلميذه ومصاحبه وملازمه الشيخ أبو بكر بن محمد زكريا بن محمد قاسم القاسمي حفظه الله.

قال له الشيخ سعيد أحمد خان-أمير جماعة الدعوة والتبليغ بالحجاز -رحمه الله-: يا إبراهيم أعطني حسنة واحدة لك أُعطك حسناتي كلها، فسأل ما هي؟ فقال: أعطني الحج الذي قمتَ به محرماً من العراق مغتسلاً من بير أيوب -عليه السلام-.وهذه أفادني بها تلميذه ومصاحبه وملازمه الشيخ أبو بكر بن محمد زكريا بن محمد قاسم القاسمي حفظه الله.

*بشائرہ:*

رأى شيخُنا رسولَ الله صلى الله عليه وسلم في المنام قبل خمسين سنة تقريباً فأراد أن يصافحه ولكن كانت يده اليسرى نجسة، فطرح النجس على الأرض وتقدم يصافحه وصافح سيدَنا ومولانا رسول الله - صلى الله عليه وسلم- بيد واحدة. ثم سأل شيخَه المحدث محمَّد زكريا الكاندهلوي -رحمه الله- عن تأويل هذه الرؤيا، فقال: سيأتي إليك الكثير من متاع الدنيا، ولكن لن تعتني به وستؤثر الآخرة على الدنيا. 

"رأى شيخُنا رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم- وسادتنا الخلفاء الأربعة وسيدنا أبا ذر الغفاري-رضي الله عنهم أجمعين- في المنام قبل سنوات، وكان فيه : أن سيدنا أبا ذر الغفاري-رضي الله عنه- يحدق إليه بعينيه، فسأله شيخنا-رحمه الله- لماذا تنظر إليَّ هكذا؟

فأجاب عنه سيدنا علي بن أبي طالب -رضي الله عنه-: إن تزهد في الدنيا لن ينظر إليك". وحينما استيقظ - بعد هذه الرؤيا - تصدّق بكلَّ ما عنده رحمه الله.

 *وفاته:*

وقبل شهر ونصف من وفاته مرض مرضاً جعل منه لا يأكل شيئاً، إنما يعيش على المشروب فقط، وكان يحب شرب زمزم وزيارة المدينة المنورة في آخر أيام حياته، وإذا قابله أحد يدعو له ويطلب منه الدعاء لحسن الخاتمة، ولقيه أحد محبيه قبل وفاته بيومين، فقال له: سأموت بعد يومين! وكان كما قال، فقد حقق الله كلامه - رحمه الله رحمة الأبرار.

من لطيف مايذكر: رغبته القوية (جداً) في سماع القرآن قبل وفاته بيومين، فوضع له أقرباؤه جهازاً - بالقرب منه - يتلو القرآن، فكان يسمع منه إلى عدة سور، كالبقرة ويس والواقعة والرحمن، كما سمعها ذاتها في يوم وفاته، وكانت الآيات تتلى من الصباح إلى المساء.

وبعد عصر يوم ٩ محرم الحرام من سنة ١٤٤١ه‍ـ، والموافق ٩/سبتمبر/٢٠١٩م تغير حاله واضطرب، فأتته ابنته أَمَة الباقي، فأمرها أن تخرج من الحجرة وقال لها: انظري إلى هذا ولم يكن هناك أحد (لعلہ ملک الموت)، ثم خرجت ابنته من الحجرة، فتسارعت أنفاسه وفاضت روحه،بعد المغرب، في الساعة السابعة تقريباً. 

وكان في ذلك الوقت يسمع القرآن ويقرأه، ولم يشعر بأذى عند خروج الروح - وصلى عليه الشيخ لطف الله بن الشيخ أبي السعود الرشادي، وحضر -حفظه الله-في العاشر من محرم الحرام بعد صلاة الظهر- وحضر  جنازته جموع غفيرة من الخاصة والعامة ودفن في مقبرة قريته "بِرِنْجفُرم" بجوار المسجد القديم-رحمه الله وغفر له ورفع درجاته في الفردوس الأعلى-.


وهذه نبذة من ترجمة شيخنا - رحمه الله تعالى - وهي نواة لترجمة موسعة، ستكون بتمامها في قادمات الأيام باسم:

*لهيب الأنفاس بذكر سيرة شيخ مدراس* 

إن شاء الله تعالى. 



اللهم ارحمنا إذا ما صرنا إلى ماصار إليه، وأكرمنا بالحسنى يا كريم.



*وكتبه:*

عبد الأحد الفلاحي

الباحث في دار الحمد (دار البحث والتحقيق بمدينة،سورت،غجرات،الهند)

يوم السبت ٢٨/محرم الحرام/١٤٤١ه‍ـ.

Tuesday, December 10, 2024

 *شام میں رونما ہونے والے واقعات اور اسد حکومت کا خاتمہ*


سوال:

اخبار الشرق الاوسط نے 8 دسمبر 2024ء کو شائع کیا: (اور اسد حکومت کا خاتمہ ہو گیا: شامی اپوزیشن نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس نے دمشق کو آزاد کرا لیا ہے اور صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کا خاتمہ کر دیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر اپوزیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ: "الحمد للہ دمشق شہر آزاد کرا لیا گیا ہے اور ظالم بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا گیا ہے"۔ اپوزیشن نے مزید کہا کہ تمام قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔)

حیات تحریر الشام نے 27 نومبر 2024ء کو شمالی شام میں "ردع العدوان" کے نام سے حملہ شروع کیا تھا، جس کے بعد 30 نومبر 2024ء کو شامی قومی فوج نے "فجر الحرية" کے نام سے حملہ شروع کیا۔ حلب پر قبضہ کر لیا گیا اور ساتھ ہی ادلب کے تمام علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا، پھر حماہ، حمص... اور آج دمشق... اور یہ سب تقریباً دس دنوں میں ہوا... تو شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی حقیقت کیا ہے؟ شکریہ۔

جواب:

معاملات کو واضح کرنے کے لیے درج ذیل حقائق پر غور کرنا ضروری ہے:

اول: وہ دھڑے جنہوں نے حملہ شروع کیا:

- 28 نومبر 2024ء کو بی بی سی کے مطابق حملے میں شریک دھڑے "غرفة عمليات الفتح المبين" ہیں، جس کی قیادت حیات تحریر الشام کر رہی ہے اور اس میں ترکی کی حمایت یافتہ "الجبهة الوطنية للتحرير" اور "جماعة جيش العزة" شامل ہیں۔... نیز شامی قومی فوج بھی شامل ہے، جو ترکی کی حمایت یافتہ باغی دھڑوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتی ہے اور "غرفة عمليات الفتح المبين" کا حصہ نہیں ہے۔.. اس طرح حملے میں شریک زیادہ تر دھڑے ترکی کے ماتحت اور وفادار ہیں۔ شامی قومی فوج ترکی کی تخلیق کردہ ہے، حیات تحریر الشام ترکی کی نگرانی میں ہے، اور حیات تحریر الشام اور ترکی کے درمیان قربت ہر صاحبِ بصیرت شخص کی توجہ کھینچتی ہے۔

دوم: یہ اقدامات ابتدا میں بشار کے لیے ایک تادیبی پیغام کی طرح تھے کیونکہ اس نے اردوغان کے مطالبات کا جواب نہیں دیا تھا جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے درخواست کی تھی کہ: "(انقرہ اور دمشق کے درمیان مفاہمت کی بات چیت کو آگے بڑھانے پر کام کریں اور بشار اس ملاقات کی دعوت قبول کر لیں جو انہوں نے اسے دی ہے"... روئٹرز 25 اکتوبر 2024)، لیکن بشار نے جواب نہیں دیا بلکہ ترکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا اور شرطیں عائد کیں اور ٹال مٹول کیا، اور روسی ثالث لافروف نے اس کی تصدیق کی اور 1 نومبر 2024ء کو ترکی کے اخبار حریت کو بتایا کہ بشار ترکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کر رہا ہے ".. کہ اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ شمالی شام میں ترکی فوج کی موجودگی ہے"، تو اردوغان ناراض ہو گئے اور حیات تحریر الشام اور شامی قومی فوج کو حرکت کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا : "(اپوزیشن کے ذرائع، جو ترکی انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انقرہ نے حملے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارہ ڈوئچے ویلے، 30 نومبر 2024)"۔

سوم: اگرچہ یہ اقدام ابتدا میں ادلب کے گرد کم تناؤ والے علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے تھا، اور ترکی کی جانب سے بشار کو مذاکرات کے لیے پیش کی جانے والی پیشکشوں کا جواب نہ دینے کے نتیجے میں تھا، تاکہ اس کے اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی حل تلاش کیا جا سکے، لیکن عوام کے بڑے حصے جو بشار کے ظلم و ستم کا شکار ہیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام محاذوں پر نکل آئے، اور ادلب کے گرد کم تناؤ والے علاقوں میں جو منصوبہ بندی کی گئی تھی صرف اس تک محدود نہیں رہے، بلکہ اس سے تجاوز کرتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے... اور چونکہ شامی فوج بھی بشار کے ظلم و ستم کا شکار تھی اور اس کے دفاع کے لیے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی تھی، لہذٰا اس کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہو گیا... پھر کم کشیدگی والے علاقوں کے بعد عوام کے متحرک حصے حلب، حماہ، اور پھر حمص میں داخل ہوئے اور آخر کار شامی عوام کی نقل و حرکت دمشق تک پہنچ گئی، اور یہ سب 27 نومبر 2024ء کو نقل و حرکت شروع ہونے کے بعد سے دس دنوں میں تیزی سے ہوا۔

چہارم: علاقائی اور عالمی طاقتوں کے مؤقف

1- جہاں تک ایران اور روس کا تعلق ہے: تو وہ ہونے والے واقعات سے حیران رہ گئے اور روس نے حمیمیم فضائی اڈے اور طرطوس بحری اڈے میں سکیورٹی کو بڑھا دیا اور دونوں ممالک کے درمیان رابطہ ہوا "(ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب لافروف کے ساتھ شام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، ... اناضول، 30 نومبر 2024)"۔

اس حملے کے بعد ایران نے اسے روکنے اور ترکی کے ساتھ مسائل حل کرنے کے لیے سفارتی طور پر حرکت کی، اس کے وزیر خارجہ عباس عراقچی 2 دسمبر 2024ء کو انقرہ پہنچے اور اپنے ترکی ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی... جنہوں نے اپنے امریکی ہم منصب بلنکن سے بات کی اور کہا: ("نظام اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی عمل کو شام میں امن اور سلامتی کے لیے مثبت نتائج برآمد کرنے چاہئیں"... اناضول 1 دسمبر 2024)۔

2- جہاں تک ترکی کا تعلق ہے: تو وہ مذاکرات کے ذریعے بشار کے ساتھ پرامن سیاسی حل چاہتا تھا، جیسا کہ امریکہ بھی چاہتا تھا، لیکن بشار کو لگا کہ وہ جلدی جواب نہ دے کر مراعات حاصل کر سکتا ہے، اس لیے اردوغان کی پیشکشوں پر اس کے جوابات میں اس خیال سے ٹال مٹول کر رہا تھا، کہ اس سے امریکہ ناراض نہیں ہو گا، اور ایسا لگتا ہے کہ اردوغان اس سے پریشان ہو گیا، اس لیے اس نے بشار کو سبق سکھانے کے لیے امریکہ سے منظوری لے لی تاکہ مذاکراتی حل ایک ایسے جنگی ماحول میں ہو جہاں بظاہر اردوغان کی بشار پر فتح ہو... اس طرح اس نے اپوزیشن کے دھڑوں کو حملہ کرنے پر اکسایا اور انہیں اسلحہ اور انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں:

الف- اردوغان نے 25 اکتوبر 2024ء کو قازان میں بڑے ممالک کے اجلاس کے موقع پر پیوٹن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ اس نے (روسی صدر پیوٹن سے درخواست کی ہے کہ وہ انقرہ اور دمشق کے درمیان مفاہمت کی بات چیت کو آگے بڑھانے پر کام کرے اور بشار اس ملاقات کی دعوت قبول کر لے جو انہوں نے انہیں دی ہے"... روئٹرز 25 اکتوبر 2024)۔

ب- روسی ثالثوں نے اردوغان کو ایک سے زیادہ بار جواب دیا کہ بشار کے ساتھ ملاقات اور مفاہمت کے لیے کچھ شرائط ہیں، بشمول شام سے ترکی فوج کا انخلاء... روس کے وزیر خارجہ لافروف نے 1 نومبر 2024ء کو ترکی کے اخبار حریت کو بتایا کہ "ترکی اور شام، دونوں باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کرنے میں سنجیدہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ شمالی شام میں ترکی فوج کی موجودگی ہے"۔ تو یہ بشار کی ضد کی نشاندہی کرتا ہے جس نے اردوغان کے مفاہمت کے لیے بے چین موقف کا فائدہ اٹھایا، اور ساتھ ہی اس نے عرب ممالک کی حمایت کا بھی فائدہ اٹھایا اور اسے لگا کہ امریکہ اب بھی اسے چاہتا ہے کیونکہ اب تک امریکہ کو اس کا کوئی متبادل نہیں ملا!

ج- اور جب ترکی حکومت ان حالات میں بشار کے ساتھ مذاکراتی حل سے مایوس ہو گئی، تو اس نے امریکہ سے منظوری لے لی کہ مذاکراتی حل بشار پر دباؤ ڈالنے والی فوجی کارروائی کے بعد ہو۔ لہٰذا اردوغان نے 27 نومبر 2024ء سے مسلح دھڑوں کو حرکت میں لانا شروع کر دیا اور اس بات کی دلیل یہ ہے کہ یہ ترکی حکومت ہی تھی جس نے انہیں بشار حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے آگے بڑھنے کی اجازت دی یعنی ترکی کی جانب سے گرین سگنل دیا گیا۔ (اپوزیشن کے ذرائع جو ترکی انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انقرہ نے حملے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارہ ڈوئچے ویلے، 30 نومبر 2024)؛ یہ اس لیے تھا تاکہ بشار اردوغان کے ساتھ بیٹھنے اور ترکی کے ساتھ مفاہمت کرنے اور اپوزیشن کے ساتھ صلح کرنے پر راضی ہو جائے... اور پھر امریکی احکامات کے مطابق سیاسی حل، یعنی شام کے لیے "ایک نئے دور" کا آغاز ہو، جیسا کہ اردوغان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گٹیرس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہا (ترکی کے صدر طیب اردوغان نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ شام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جسے امن کے ساتھ سنبھالا جا رہا ہے... عربی-21، 5 دسمبر 2024)۔

3- جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے: تو وہ شامی اپوزیشن کے حملے سے حیران نہیں ہوا، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا: (ہمیں مسلح شامی اپوزیشن کی جانب سے، نئے حالات سے فائدہ اٹھانے پر حیرت نہیں ہوئی۔ الجزیرہ نیٹ، 1 دسمبر 2024)، اور اس نے کوئی پریشانی کا اظہار نہیں کیا، الجزیرہ نیٹ کی یکم دسمبر 2024ء کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا: (ہم شام میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ہم نے علاقائی دارالحکومتوں سے رابطے کیے ہیں...)، امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان ساویت نے کہا ("امریکہ اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے، شہریوں اور اقلیتوں کے تحفظ، اور ایک سنجیدہ اور قابل اعتماد سیاسی عمل کے آغاز پر زور دیتا ہے جو اس خانہ جنگی کو یکبارگی اور ہمیشہ کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254 کے مطابق سیاسی تصفیہ کے ذریعے ختم کر سکے۔" آر ٹی، 1 دسم

پنجم:
خلاصہ... اوپر بیان کردہ نکات کی روشنی میں مندرجہ درج ذیل امور سامنے آتے ہیں:

1- وہ فریق جس کا شام میں کم تناؤ والے علاقوں پر حملوں کے آغاز پر کنٹرول تھا، وہ ترکی ہے اور اس کے پیچھے امریکہ ہے۔

2- وہ دونوں اس سے "ایک نئے دور"...اور "ایک سنجیدہ سیاسی عمل شروع کرنا" چاہتے تھے... شام میں نئی حکومت کے معاملات کو ترتیب دینے کے لیے... اور یہاں میں اس سلسلے میں امریکی اور ترکی حکام کے کچھ بیانات دہرا رہا ہوں:

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان ساویت نے کہا ("امریکہ اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر تناؤ کم کرنے، شہریوں اور اقلیتوں کے تحفظ، اور ایک سنجیدہ اور قابل اعتماد سیاسی عمل کے آغاز پر زور دیتا ہے جو اس خانہ جنگی کو یکبارگی اور ہمیشہ کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254 کے مطابق سیاسی تصفیہ کے ذریعے ختم کر سکے۔" آر ٹی، 1 دسمبر 2024)... (ترکی کے صدر طیب اردوغان نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ شام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جسے امن کے ساتھ سنبھالا جا سکے... عربی-21، 5 دسمبر 2024)"۔

3- اگرچہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اس سیاسی حل سے کیا مراد لیتے ہیں جس کی طرف یہ حملے لے جا رہے ہیں، لیکن محاذوں پر مختلف طاقتوں کے ٹکراؤ کی حقیقت اس بات کا امکان ظاہر کرتی ہے کہ جس چیز کا امریکہ اور اس کے حواریوں نے انتظام کیا ہے وہ ان طاقتوں کے درمیان ایک مخلوط شامی حکومت ہے جو ظالم کی جگہ لے گی جس کا تختہ الٹ دیا گیا ہے، اور اس میں خود مختار علاقے ہوں گے جو عراق میں کرد علاقے کی خود مختاری سے ملتے جلتے ہوں گے...

4- امریکہ، جو حل کو کنٹرول کرتا ہے، اس حل کو یہودیوں کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دے گا جیسا کہ امریکہ نے 27 نومبر 2024ء کی صبح یہودیوں اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اور اسی دن شام میں فوجی تصادم کے آغاز سے ہی اسے یہود کے لیے یقینی بنایا تھا۔ اس طرح ایران کو لبنان میں موجود اپنے گروہ کی حمایت کے لیے، شامی تھیٹر میں فوجی زور و شور کے ساتھ واپس آنے سے روکا جائے گا، یعنی ایران اور لبنان میں موجود ایران کے گروہ کے درمیان زمینی فوجی رابطے کو کاٹ دیا جائے گا۔

یہ وہ امور ہیں جن کی طرف شام میں حملوں کے آغاز کے لیے اوپر بیان کردہ امریکی اور ترکی حکام کے بیانات اشارہ کرتے ہیں۔

ششم: اور آخر میں، آج شام میں جو کچھ ہوا اور ہو رہا ہے، یعنی بہایا گیا خون، تباہ شدہ مکانات، اور بے گھر خاندان، تو یہ ایک دردناک معاملہ ہے، خاص طور پر چونکہ یہ ایک ایسے سیاسی حل اور نئے دور کو تلاش کرنے کے لیے ہے جو مسلمانوں کے ممالک میں قائم ان سیکولر سول حکومتوں سے زیادہ مختلف نہیں ہے جنہیں استعماری کافروں اور ان کے ایجنٹوں نے سو سال پہلے اسلام میں نظام حکومت (خلافت) کا خاتمہ کر کے قائم کیا تھا... اس کے بعد سے قومیں ہم پر اس طرح ٹوٹ پڑیں ہیں جیسے لوگ کھانے کے پیالے پر ٹوٹ پڑتے ہیں... اس کے باوجود، امت ایک بار پھر عزت اور وقار کے ساتھ واپس آئے گی جیسا کہ پہلے تھی، اور خلافت راشدہ اللہ کے حکم سے ایک بار پھر قائم ہوگی... لیکن اللہ کا قانون یہ ہے کہ آسمان سے فرشتے ہم پر نازل نہیں ہوں گے جو ہمارے لیے خلافت قائم کریں اور ہم صرف بیٹھے رہیں بلکہ یہ ان لوگوں کے ہاتھوں ہوگا جو اپنے رب پر ایمان لائے اور جنہیں ہدایت نصیب ہوئی... اور ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں، چاہے وہ فوج میں ہوں یا اپوزیشن میں، چاہے ان کی تعداد کم ہی کیوں نہ ہو، خاص طور پر چونکہ واقعات کا مشاہدہ کرنے والا، دیکھتا ہے، جبکہ دس دن گزر چکے ہیں، کہ حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والے صرف وہی نہیں ہیں جنہوں نے حکومت کے ساتھ اس محاذ آرائی کا آغاز کیا، جیسے ترکی کے حواری اور اس کے پیچھے امریکہ، تاکہ اس سیکولر تبدیلی کو ایک کندھے سے دوسرے کندھے پر منتقل کیا جا سکے... بلکہ محاذ آرائی میں دوسرے لوگ بھی شامل ہو گئے جو حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ آ چکے ہیں اور نظام کو شامی مسلمان عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تبدیل کرنا چاہتے ہیں... تو ہم ان لوگوں سے اپیل کرتے ہیں: کہ وہ فاسد سیکولر سیاسی حل کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کریں جو استعماری کافر اور ان کے ایجنٹ چاہتے ہیں... تاکہ ان کی قربانیاں، ان واقعات میں ضائع نہ ہو جائیں اور یہ نہ ہو کہ وہ آنکھوں کے بعد صرف ایک نشان بن جائیں! اور یہ کہ وہ اسلام کی حکومت، یعنی خلافتِ راشدہ، کے قیام کے لیے کام کرنے والوں کی حمایت کریں، تاکہ انہیں عظیم اجر اور عظیم فتح حاصل ہو... اور پھر وہ ان لوگوں میں سے ہوں، جن کے بارے میں خوشخبری سچ ثابت ہوئی، ﴿نَصْرٌ مِنَ اللهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ "اللہ کی طرف سے مدد (نصیب ہوگی) اور فتح عنقریب ہوگی اور مومنوں کو (اس کی) خوشخبری سنا دیں" (سورۃ الصف: آیت 13)

14 جمادی الثانی 1446 ہجری
8 دسمبر 2024 عیسوی

پریس ریلیز

*شام کا انقلاب بے نقاب کرنے اور واضح کرنے والی چیز ہے؛ یہ غداروں کو بے نقاب کرے گا اور ایجنٹوں کو بے لباس کرے گا۔*

مصر میں، ہم نے خبروں کی پر تسلسل کے ساتھ نظر رکھنے والوں کے ساتھ شام کے جابر کے زوال اور اس کے خاندان کے اقتدار کے خاتمے کی خبریں دیکھیں، خونریز انقلاب کے برسوں اور دہائیوں کے بعد کہ جس میں شام کے لوگوں نے ہر طرح کی تذلیل اور ظلم کا سامنا کیا۔

اب ہم سرزمین شام میں اپنے انقلابی بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں اور کنعان کی سرزمین سے خلوصِ دل کے ساتھ نصیحت کرتے ہیں کہ مصر اور اس کے انقلاب کے ساتھ جو ہوا اس سے سبق سیکھیں اور یہ سمجھیں کہ امریکہ کس طرح اپنے تسلط کو بحال کرنے اور اس کے ماتحت کٹھ پتلی نظام کو دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا، اور وہ بھی زیادہ بدتر شکل میں اور مصر کے لوگوں کے لیے زیادہ ظلم اور جبر کے ساتھ، تو ہم سے عبرت حاصل کرو اور نصیحت پکڑو، اور امریکہ کے دھوکے پر بھروسہ نہ کرو اور اس پر انحصار نہ کرو، اور اس کے سیاسی حل اور انتخابات کو قبول نہ کرو جن کا وہ دعویٰ کرتا ہے اور نہ ہی اقتدار کی منتقلی کو قبول کرو جیسا کہ وہ چاہتا ہے، اور مغربی نوآبادیاتی اداروں اور ان کے بین الاقوامی فیصلوں کو نہ سنو، کیونکہ یہ سب آپ کے انقلاب اور امنگوں کو چُرانے اور آپ کی قربانیوں کو ضائع کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، اور جان لو کہ آپ کا دشمن امریکہ ہے اور وہ لوگ جو اس کے اتحادی اور اس کے منصوبوں میں شامل ہیں۔ تمام پڑوسی حکمران امریکہ کے خادم ہیں جو آپ اور آپ کے انقلاب کے خلاف اس کے منصوبوں اور سازشوں پر عمل درآمد کرتے ہیں، تو اردگان، بشار یا مصر کے سِیسی میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ سب کافر مغرب کے خادم ہیں جو آپ کو مختلف طریقوں سے دھوکہ دیتے ہیں، اور یہ بھی جان لو کہ آپ کا دشمن آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا اور نہ ہی آپ کے ساتھ میز پر بیٹھے گا جب تک کہ اس کے پاس تمام راستے بند نہ ہو جائیں اور اسے کوئی راستہ نہ ملے اور اس کے علاوہ آپ پر اپنا تسلط بحال کرنے کا کوئی طریقہ نہ ملے، تو ان لوگوں کی بات نہ سنو جو اپنے دین کو تھوڑے سے داموں بیچ چکے ہیں، اور مصر میں ہماری حالت دیکھو اور سبق سیکھو جب ہم میں سے کچھ ظالموں پر بھروسہ کرتے تھے اور امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کے دھوکے پر یقین رکھتے تھے تو ان لوگوں نے انہیں بھیڑوں کی طرح ذبح کر دیا، اللہ آپ کو ایسے لوگوں کے شر سے بچائے!

تو ان سب کو رد کر دو جیسے گٹھلی کو تھوک دیا جاتا ہے اور اپنے انقلاب کو مکمل کرو اور پورے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سوا کچھ بھی قبول نہ کرو، اور اس کی جگہ وہ لے آؤ جو تمہارے رب کو راضی کرے جس کے لیے تم نعرے لگاتے تھے کہ تم اس کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکو گے، اپنے نبی ﷺ کی سنت کی پیروی کرو جن کو تم کہتے تھے کہ وہ تمہارے قائد ہیں ہمیشہ کے لیے، اور اللہ کی اطاعت کرو جس کے بارے میں تم کہتے تھے کہ تمہارا اس کے سوا کوئی نہیں ہے (يا الله ما لنا غيرك يا الله) "اے اللہ ہمارا تیرے سوا کوئی نہیں ہے"، تو ان سب کا اختتام اسلامی ریاست کے قیام سے کرو جو، اللہ کی وجہ سے، تمہاری مدد کرے اور تمہاری دیکھ بھال کرے، اور جان لو کہ اس کے بغیر تمہیں کوئی بھلائی نہیں ملے گی، اور یہی نظام ایک نئی شکل اور نئے چہروں کے ساتھ واپس آ جائے گا۔ تمہیں غلام بنائے گا اور تمہارا مال لوٹے گا، تو ثابت کردو کہ تمہارا انقلاب اللہ کے لیے ہے جیسا کہ تم نے نعرہ لگایا تھا (هي لله هي لله) "یہ اللہ کے لیے ہے، یہ اللہ کے لیے ہے"، اور اس اللہ کے لیے امریکہ اور اس کے ایجنٹوں اور ان لوگوں سے لاتعلقی کا اعلان کرو کہ جو اس کے ساتھ ہیں، اور اللہ کے لیے ایک ایسی ریاست بناؤ جو اللہ کو تم سے راضی کر دے یعنی نبوت کے نقشِ قدم پر قائم خلافت راشدہ

﴿وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ﴾ "اور ظالموں کی طرف جھکاؤ نہ رکھو ورنہ تمہیں آگ چُھو لے گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی دوست نہیں، پھر تمہاری مدد نہ کی جائے گی" (سورۃ ھود، آیت 113)

مصاریر میں حیات التحریر شام کا میڈیا آفس

Sunday, December 8, 2024

 شام کا مستقبل


خلیل الرحمٰن چشتی

5 جمادی الثانی 1446ھ

8 دسمبر 2024ء

اسلام آباد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

https://telegram.me/ilmokitab


1970ء کے بعد کے 54 سال شام کی تاریخ کے غالبا ںدترین ایام تھے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج

 " نُصیریوں" کے دور کا اختتام ہورہا ہے۔


فرانسیسی استعمار نے شام میں اقلیتوں کو مضبوط کیا اور پھر بالآخر 1970 میں نُصیریوں کو " عَلَـوِی" نیا نام دے کر مسلط کیا۔


تاریخ کے اس نازک موڑ پر جب غزہ اور لبنان لہولہان ہیں ، شام میں تبدیلی سے بہت زیادہ توقعات نہیں رکھی جاسکتیں۔


مغرب کسی سنی کو کبھی خوشی سے مسلط نہیں کرے گا ، الایہ کہ وہ لبرل ہو ، یا ان کی مجبوری ہو۔ اس کی ترجیح اسمعیلی ، دروز ، علوی ، نصیری ، بہائی ، قادیانی وغیرہ جیسی اقلیتیں ہوتی ہیں۔ جیسے الفتح کا  فلسینی صدر محمود عباس ، جو بہائی ہے۔ 


معلوم ہونا چاہیے کہ باطنیہ کی اسلام دشمن زندیق تین بڑی شاخیں شام میں سرگرم ہیں۔

 3% اسمعیلی ہیں۔ تین فی صد دروز ہیں۔

 اور 5 فی صد علوی نصیری ہیں۔ یہ سب مل کر دس فی صد سے زیادہ ہیں۔

جعفری اثنا عشری شیعہ بہت کم ہیں۔ ڈھائی کروڑ کی کل آبادی میں  تقریبا 80 فی صد سے کچھ کم سنی مسلمان ہیں جن کی اکثریت حنفی ہے۔ عیسائی دس فی صد ہیں۔

محمد بن نصیر النمیری ، جو نصیریہ کا بانی تھا ، حضرت حسن عسکری کا ملاقاتی تھا۔ اس پر انہوں نے لعنت فرمائی۔ یہ فرقہ مسلمان نہیں۔ ان کے اپنے روزے اور اپنی عیدیں ہیں۔ نصیری / علوی زیادہ تر شمالی ساحلی علاقوں لطاقیہ ، طرطوس وغیرہ میں ہیں۔ دروز بھی جنوبی پہاڑیوں پر ہیں۔ 


تاریخ دان جانتے ہیں کہ سالمیہ  Salimiyyah اسمعیلی باطنیوں کا مرکز تھا اور اب بھی ہے۔


ہمارا پختہ یقین ہے کہ عقائد میں تو سنیوں اور شیعوں میں کبھی تا قیامت اتفاق و اتحاد نہیں ہوسکتا ، لیکن اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ "مشترکات"  پر کفر و الحاد اور مغرب کے خلاف ان میں سیاسی اتحاد ضرور ہونا چاہیے۔


بد قسمتی دیکھنے کہ

400ھ میں بغداد کے سنی اور اثنا عشری شیعہ علماء نے متفقہ طور پر نصیریوں کو خارج از اسلام قرار دیا ، 

اس کے باوجود

 ایران اور حزب اللہ نے سنیوں کے خلاف بشَّار الاسد کی ہر طرح مدد کی۔ 


دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ

ایران نے سنیوں کے خلاف یمن کے زیدیوں کو اثنا عشری بنانے اور انہیں عسکری تربیت دینے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔  

شام میں دس فی صد کرد بھی ہیں۔ کرد اچھے سنی ہوتے ہیں۔ صلاح الدین ایوبی اور امام ا بن تیمیہ بھی کرد تھے۔ 

ترکیہ باغیوں کی حمایت کررہا ہے۔ 

بشَّار الاسد کے جانے کے بعد یہ نہ سمجھیے کہ شام میں امن قائم ہوگا۔ 


امریکہ کہ خواہش ہوگی کہ شام کی مزید تقسیم ہو۔ شام عسکری قوت نہ بنے۔ اسلامی اتحاد میں شامل نہ ہو۔ اسرائیل کو مزید مضبوط کیا جائے۔ مزید وسعت دی جائے۔

 اس وقت امریکہ بظاہر غیر جانب دار ہے ، لیکن بہت جلد وہ اہم کردار ادا کرے گا۔


روس یوکرین میں پوری طرح پھنسا ہوا ہے۔ اب وہ شام سے بہت حد تک بتدریج لا تعلق ہوتا جائے گا ، لیکن اس کی وہاں جڑیں گہری ہیں ۔ 50 سال کی انوسٹمنٹ ہے۔اب امریکہ اسرائیل کی مدد سے  اپنی جڑیں مضبوط کرے گا ۔

امارت والے وہی کریں گے جو امریکہ چاہے گا۔ 

سعودی عرب کچھ حد تک شامیوں کی مدد کریں گے ، لیکن وہ بہر حال امریکہ کے ہاتھوں مجبور ہیں۔

ہمیں موجودہ صورتحال پر اللہ کا شکر ادا چاہیے کہ ہمیں درمیانی مدت کے لیے ریلیف ملا ہے ، لیکن مستقبل میں سخت معرکے درپیش ہیں۔

قیامت کے لیے لوگ شام ہی میں جمع ہوں گے۔ 

یہی میدان حشر بنے گا۔

قیامت کی تیاری کیجے۔

https://whatsapp.com/channel/0029Vahcr7L4NVitnhxGr60B

Thursday, December 5, 2024

For Syria

 @nassershaikhabdulhai2


 ''شمائل ترمذی'' یاد کرانے کا مشورہ


شیخ محمد عوامہ مدظلہم فرماتے ہیں کہ ''اس مناسبت سے میرا ارادہ تھا کہ بعض ان متون کے نام یہاں تفصیل سے لکھوں جن کا یاد کرانا طلبہ کے لیے مفید ہے؛ لیکن یہ سوچ کر کہ ہر علاقے کے علماء نے الگ الگ متون کی کتابیں پسند کر رکھی ہیں،  اس لیے ذکر کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی؛ تاہم میں طلبہ کو ابتدائی عمر میں حضرت امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کی معرکۃ الآراء تالیف ''الشمائل المحمدیة'' (شمائل ترمذی) پڑھنے اور یاد کرنے کی تاکید کرتا ہوں؛ اس لیے کہ اس کتاب کو پڑھنے سے طبیعت میں اخلاق محمدیہ اور نبوی آداب کے مطابق زندگی گزارنے کا سلیقہ اور داعیہ پیدا ہوتا ہے۔

پس اگر ابتدائی طالب علمی میں سیرت کی باتیں نظر میں رہیں گی تو ان شاء اللہ مرتے دم تک کے لیے طبیعت میں راسخ ہو جائیں گی۔


(فکر انگیز اور کارآمد باتیں صفحہ 214، مفتی محمد سلمان منصورپوری)


https://t.me/takhrijulahadis

Tuesday, November 19, 2024

 *کیا مسجدِ اقصٰی کا "سودا" ہو چکا ہے؟*

 """"""""""""""""""""""""""""""""""""

۱۵ نومبر ۲۰۲۴ء

خدا وہ دن نہ دکھلائے یہ خبر

 بجلی کی طرح عالمِ اسلام پر کوندے، مگر آثار و قرائن کچھ ایسے ہی ہوتے جا رہے ہیں۔

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  

حماس والے بے چین ہو رہے تھے کہ پڑوسی اور دیگر عرب برادر حکمرانوں کی فلسطینیوں کے ساتھ بےرخی و دوری اور غاصب صھیونیوں کے ساتھ کھلی قربت و دوستی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ قابض حکمرانوں کے وزراء بشمول صھیونی فورسیز،  مسلسل حرم شریف کے اندرون میں گھسنا، نمازیوں پر پابندی، انہیں دھکے مار مار کر نکالکنا، خواتین کے ساتھ بد سلوکی ایک عرصہ سے روز کا معمول بنتا جا رہا تھا۔ عرصۀ دراز سے مقیم مکینوں کو ان کے اپنے گھروں سے سامان سمیت نکال باہر کر کے صھیونیوں کو مسلسل لا لا کر بسایا جا رہا تھا۔ اور مخالفت کرنے والوں کو جیل پہونچایا جا رہا تھا۔ مزید اس طرح کے اشارے بھی مسلسل سیاسی افق پر آنے لگے ہیں۔  


متحدہ عرب امارات کے حکمران نے یکطرفہ معاھدہ کے ذریعہ مسجد اقصٰی اور اس سے ملحقہ 144 ایکڑ زمین مع تمام حقوق اسرائیل کے حوالے کر دیئے ۔ سابقہ بین الاقوامی معاہدہ میں اردن کی وزارت اوقاف کو اس حرم مقدس کانگران قرار دیا گیا تھا۔ (مڈل ایسٹ مونیٹر/

ستمبر 3, 2020).


نیتن یاہو کے اشارہ پر فلسطین کی سالانہ امداد کو پچھلے سال 198/33ملین امریکی ڈالر سے گھٹا کر 38.1 ملین کر دیا گیا۔ 


حکومت متحدہ عرب امارات نے 2010 کے بعد سے فلسطینی سفیر کا بائیکاٹ کر رکھا اور کسی بھی سرکاری تقریب میں سفیر کو مدعو نہیں کیا گیا۔ (الخلیج آن لائن) 

اپنے حقوق کی حفاظت اور حرم کی صیانت کے پیش نظر حماس نےغزہ پٹی میں مسلسل دن و رات جدوجہد، تیاری کرتے ہوۓ زیر زمین ایک وسیع و عریض سرنگوں کاجال بچھاتے ہوئے جدید ترین ہتھیار بشمول میزائلس، ڈرونس کا ذخیرہ جمع کر لیا اور 7 اکتوبر 2023ء کو غیر معمولی پلاننگ، رازداری، و شجاعت و تیزی سے دشمن میں گھس کر حملہ کر کے "طوفان الاقصٰی" برپا کیا،   ہزاروں کو اغواکرتے ہوئے درجنوں کو ختم کیا تھا۔ جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل نے 14/نومبر 2024ء 404 ویں دن  مسلسل بمباری کےذریعہ  تقریباً 43,736 شہید، 1,03,000 زخمی کئے،  11,000 غائب اور زائد از پندرہ ملین کو غزہ سے نکال باہر کیا ہے۔  


در اصل 11/ ستمپر 2001ء یعنی "نائن الیوین"  کے واقعہ کے بعد مغرب کے عیسائی حکمرانوں نے عرب اور مسلم حکمرانوں پر نفسیاتی طور پر پوری طرح قابو بنائے رکھا اور 

سارے عالم میں جارح بنے رہے۔ 

مسلمانوں سے اپنی شناخت، انفرادیت، دین حق کو بھلا کر ان کے دم چھلے بنے رہنے کو کہا۔ 

 

صدرڈوناڈ ٹرمپ نے اپنے سابقہ دور صدارت (2017-2021) میں اپنے کٹر یہودی داماد جیرارڈ کوشنر کے ساتھ مل کر (2018) میں امریکی سفارت خانہ کو تیل ابیب سے بیت المقدس  کے قلب شہر میں منتقل کر دیا تھا اور جارحانہ طور پر قضیہ فلسطین سے نمٹنے کا عزم کیا۔ امریکہ نے اپنے طور پر اسلام کی دو قسمیں قائم کر دیں۔

(1) جارح، جہادی اسلام

اور (2) معتدل اسلام

مسلم ملکوں کے اتحاد OIC  کے سبھی رکن ممالک کو  جمع کر کے سپر پاور امریکہ نے معتدل اسلام پر قائم رہنے کی تلقین کی اور امن کے لئے کام کرنے، ترقی کی راہ اپنانے قائل کروایا۔ تینون بڑے مذہب کے پیروکاروں کی دین ابراہیمی سے وابستگی کی نسبت پر "معاہدۂ ابراہیمی" کے نام سے 2020 میں امن و ترقی کے لئے کام کرنے پر ان سے دستخط کروائے گئے۔ جبکہ فلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ ایسا ہی 2019 میں ایک حلفیہ اعلامیہ مکہ مکرمہ میں "مکہ ڈکلریشن" کے نام سے کروایا گیا۔ یوں یک طرفہ نظام عدل عالم میں  قائم کر دیا گیا ۔ صرف وعدے و قرار دادیں فلسطینیوں کے لئے قرار پائیں۔ عرب ملکوں کو اسرائیل کے ساتھ انفرادی باہمی دوستی معاہدہ کرنے کے لئے دباؤ بنائے رکھا گیا۔ اس طرح چند ممالک نے دوستی کا معاہدہ بھی کر لیا۔ جہاں ایک طرف فلسطینی اسلامی مجاہدین غاصب صہیونی فوج کی تباہ کن بمباری کا جواب اپنے مزائلوں اور ڈرونس کے ذریعہ دے رہے تھے، دنیا کے امن پسند اقوام و ممالک بلا کسی تفریق مذہب و نسل،  مختلف ملکوں میں یونیورسٹیوں کے طلباء و ادارے، فلسطینیوں کی تائید میں اپنی اپنی آوازیں بلند کر رہے اور  مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے تھے، اہم یوروپی ممالک مثلاً آئرلینڈ، اسپین، بیلجیئم، سلووینیا، یوروپئین یونین وغیرہ نے تجارتی تعلقات ختم  کر دیئے تھے، وہیں پڑوسی عرب اور چند مسلم ملک اپنی تجارت کو فروغ دینے میں جٹے رہے۔ "مڈل ایسٹ مونیٹر" مؤرخہ 6/ نومبر 2024 کی رپورٹ کے مطابق OIC (نام نہاد مسلم بلاک) کے 19 ممبر ملکوں نے گزشتہ نو مہینوں میں 2.3 بلئین ڈالر بقدر اشیاء اسرائیل کو فروخت کیا۔ اہم ملکوں میں بحرین(10گنا)، (مراقش 53%), مصر(52%), امارات(4%), ترکی(11%), البانیہ (5%) ازبیکستان(65%), نائجیریا (45%),  ,آزربائجان(34%), انڈونیشیا(25%) قابل ذکر ہیں۔ 


 قابل تشویش و افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ اسلامی بلاک کے برادر ملکوں نے ان مظلوم مسلم عوام کے ساتھ انتہائی بے مروتی بلکہ ظلم کا مظاہرہ کیا ہے۔  انگریزی پورٹل "مسلم مرر" میں شائع درج ذیل رپورٹ سے یہ واضح ہے : سابق "واشنگٹن پوسٹ" کے نمائندہ و معروف صحافی، 'بوب ووڈوارڈ' کی نئی کتاب ، "وار" میں لکھا ہے کہ *امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے باہمی بات چیت کے دوران بیشتر عرب قائدین نے 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حماس کے حملہ کے بعد حماس کو جلد از جلد ختم کرنے اور علاقہ کو ان کٹر عناصر سے پاک کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔* ساتھ میں اپنے ملکوں میں ان واقعات پر ممکنہ عوامی رد عمل پر تشویش ظاہر کی تھی۔ اردن کے شاہ عبد الله دوم نے 13 اکتوبر کی ملاقات کے دوران بلنکن پر واضح کیا کہ ہم نے اسرائیل سے کہا تھا کہ *"حماس پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ ان کا تعلق اخوان المسلمین سے ہے۔ انہیں مکمل شکست دینا ضروری ہے۔"* بند کمروں میں بات چیت میں کچھ ایسے ہی احساسات 14 اکتوبر کو امارات کے صدر، محمد بن زائد نے ظاہر کئے تھے۔ *سعودی وزیر خارجہ نے پرنس فیصل بن فرحان السعود نے بھی نتینیاہو کے احساسات کی تائید کرتے ہوئے حماس کو ایک "دہشت گرد" گروپ سے تعبیر کیا اور کہا کہ جنگ کے خاتمہ کی بعد تعمیر نو میں ہم ایک ڈالر بھی نہیں دیں گے۔ پرنس محمد بن سلمان اپنے 2030 ویژن پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے اسرائیل سے نارمل تعلقات اور علاقہ میں امن کے قیام کو ضروری قرار دیا۔* کچھ ایسے ہی احساسات مصر کے حکمران فتاح السیسی، اور وہاں کے انٹیلیجینس چیف عباس کامل نے بھی ظاہر کئے۔ 


ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے آغاز ساتھ ہی آگے کے حالات وارادوں کا اندازہ ہو رہا ہے۔ صوبہ ارکنساس کے سابق گورنر، سخت گیر مائک ہوکابے جس نے سابق میں فلسطینیوں کے وجود ہی سے انکار کیا تھا، 13 نومبر کو اسرائیل میں بحیثیت امریکی سفیر تقرری کا اعلان کیا ہے۔ یہ وہی بدنام زمانہ شخص ہے جس نے  فلسطینیوں کے بحیثیت قوم وجود ہی سے انکار کیا تھا۔ 


اسرائیل نے 12 نومبر 2024ء کو نئی قانون سازی کر کے ملزم فلسطینیوں کے اعزاء و اقارب کو بیس سال کیلئے ملک بدر کر دینے کا اعلان کیا ہے۔


اسرائیلی حکمراں، اپنے سخت گیر مخالف فلسطین قائدین کے مطالبہ پر، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارہ UNRWA کے دفتر کو ختم کر دینے کے بعد غزہ کے علاقہ میں غذائی اجناس و ادویہ کے داخلہ کو بند کر دیا ہے جس سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔  


ایک اطلاع الجزیرہ کے حوالہ سے یہ آئی ہے کہ زائد از دس ہزار ترک فوجی اسرائیلی افواج کی صفوں میں موجود ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق ان فورسز میں سے 4000 نے غزہ کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور ان میں سے 65 ہلاک ہوئے۔یاد رہے کہ صدر اردغان نے اس اہم معاملے کو دبانے کی پوری کوشش کی تھی لیکن اپوزیشن نے اس مسئلہ کو سامنے لا کر حکمران کی اس منافقت کو دکھلا کر دنیا کے سامنے رسوا کر دیا ہے. (والله اعلم)

سید الیاس باشاہ// حیدرآباد


https://chat.whatsapp.com/EpsObFJ0nE65Uxqb1XTeXX

Friday, November 15, 2024

 کیا کبھی دریاؤں کی زندگی پر غور کیا؟

1۔ دریا کبھی واپس نہیں بہتے، ہمیشہ آگے ہی آگے۔۔۔(ماضی کو بھول کر آپ بھی مستقبل پر فوکس کریں)


2۔ دریا اپنا رستہ خود بناتے ہیں، لیکن اگر کوئی بڑی رکاوٹ سامنے آ جائے تو آرام سے اپنا رخ موڑ کر نئی راہوں پر چل پڑتے ہیں

(مشکلوں اور رکاوٹوں سے لڑنا، بحث کرنا اور ضد کرنا دراصل وقت ضائع کرنا ہے)۔


3۔ آپ گیلے ہوئے بغیر دریا پار نہیں کر سکتے

(اسی طرح آپ کو دکھ سکھ کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ہوگی۔ ہمت اور حوصلے کے ساتھ)۔


4۔ دریاؤں کو دھکا نہیں لگانا پڑتا، یہ خود ہی آگے بڑھتے ہیں۔۔۔

(کسی کے سہارے کے بغیر اپنا کام  خود کریں)


5۔ جہاں سے دریا زیادہ گہرا ہوتا ہے، وہاں خاموشی اور سکوت بھی زیادہ ہوتا ہے۔

 (علم والے اور گہرے لوگ بھی پرسکون ہوتے ہیں).


6۔ پتھر پھینکنے والوں سے الجھے بغیر دریا بہتے چلے جاتے ہیں۔۔۔

 (روڑے اٹکانے والوں کی پرواہ کیے بغیر آپ بھی اپنی زندگی رواں دواں رکھیں)۔


7۔ *ایک بڑا دریا چھوٹی ندیوں، نالوں اور چشموں کو اپنے ساتھ ملنے سے کبھی منع نہیں کرتا۔۔۔

 (آپ بھی اپنا ظرف بلند اور نگاہ سربلند کر کے تو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔!!!!)

Saturday, November 9, 2024


آپ کی ویڈیوکی لنک مجھے انڈیا کے ایک بہت بڑے اللہ والے نے ارسال کی تھیں اس وقت سے آج تک آپ کی ہر تازہ کاوش کو اول وہلہ میں دیکھنے اور سننے کا خوگر ہوں
آپ نے سسٹم سے جڑنے کی بات کی ہے اور ستاون مسلم ممالک کی پارلیمنٹ میں نوے فی صد سے زیادہ مسلمان ہیں جو نبوی تعلیمات کے حامل ہیں  سب کے سب سسٹم کا اٹوٹ حصہ ہیں مگر کردار کافروں سے بھی بدتر ہے
اس کی وجہ ہی کفریہ سسٹم ہے
یہ ویڈیو آپ کے ذہن کو کھولنے اور تیز کرنے میں یقیناً مددگار ہوگا ان شاءاللہ

https://youtu.be/fKlTDqukz6w?si=VwURv9GKtwLma-Pl

Friday, November 8, 2024

 جب تک اقتدار مسلمانوں کے ہاتھ نہ آجائے اس وقت تک مسلمانوں پر بلکہ سارے انسانوں پر مظالم کا سلسلہ جان مال عزت وآبرو ہر طرح سے جاری رہے گا 

کیونکہ انبیاء کی تعلیمات کی حامل قوم صرف مسلمان ہیں 

اقتدار سے موجودہ ستاون مسلم ممالک جیسا کفریہ اقتدار مراد نہیں ہے بلکہ وہ اقتدار مراد ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکی دور کے آخری سالوں میں طلب نصرت وھجرت کے بعد مدینے میں قائم کی تھیں

Saturday, November 2, 2024

 میں تکلم سیکھنے کا آسان طریقہ عربی 


(درس نظامی کے فضلاء کے لیے )


جہاد نعیم الہادی 


  ہمارے کئی ساتھی یہ سوال کرتے ہیں کہ عربی زبان کیسے سیکھیں؟ اس سوال کا میں کئی مرتبہ میسیج کے ذریعے جواب دے چکا ہوں، لیکن ہر کسی کو تفصیلی جواب دینا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ مختصر تحریر لکھی جا رہی ہے تاکہ سب کو جامع جواب دیا جا سکے۔ 


 درسِ نظامی کے فاضل کی عربی زبان دانی


  سب سے پہلی بات یہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ درسِ نظامی کے فاضل کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اسے عربی نہیں آتی۔ ہمارا خیال ہے کہ درسِ نظامی کا فاضل، خواہ کتنا کمزور ہو، عربی زبان ضرور جانتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن، حدیث اور کتابوں کے ترجمے کرنے کے دوران ہزاروں الفاظ اور سینکڑوں جملے اس کے ذہن میں بیٹھ جاتے ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی رہتی ہے کہ بوقت ضرورت ان الفاظ اور جملوں کا استحضار کیسے کیا جائے۔


  دوسری بات یہ ہے کہ ماہر استاذ کی رہنمائی بہت ضروری ہے لیکن اگر کسی کو استاذ میسر نہ ہو تو پھر اس طریقے پر عمل کریں فایدہ سے خالی نہیں ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ 


 عربی زبان سیکھنے کا طریقہ


ہم انتہائی مختصر طریقے سے یہ بتا رہے ہیں کہ عربی زبان سیکھنے کے لیے آپ کو کیا کرنا چاہیے:


1. کتاب سے زبان سیکھنے کا نظریہ ترک کریں:  

   عربی زبان سیکھنے کے لیے سب سے اہم چیز سننا اور اسے استعمال میں لانا ہے۔ اس لیے آج ہی سے عربی زبان سننے کے لیے روزانہ پندرہ منٹ مقرر کریں۔ کوئی ایسا پروگرام یا خطیب سنیں جس کی عربی آپ 70 سے 80 فیصد تک سمجھتے ہوں۔ پھر آہستہ آہستہ مشکل مواد سننے کی طرف بڑھیں۔


2. حوارات یاد کریں: 

   ایک ایسی کتاب لیں جس میں عربی مکالمے (حوارات) موجود ہوں اور انہیں یاد کریں۔ کم از کم چالیس مکالمے یاد کرنا ضروری ہے تاکہ آپ ان کی مدد سے ابتدا کر سکیں۔ پھر آہستہ آہستہ ان مکالموں میں تبدیلیاں اور اضافے کریں، اور جملے بناتے رہیں۔


3. عربی بولنے والا ساتھی تلاش کریں: 

   کوئی ایسا دوست ہونا چاہیے جسے عربی زبان آتی ہو تاکہ آپ اس کے ساتھ تکلم کی مشق کر سکیں۔ بغیر ایسے ساتھی کے، عربی زبان سیکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔  

   

   اگر آپ کے پاس کوئی عربی جاننے والا ساتھی نہیں ہے، تو پھر کسی بہترین کتاب کو لیں اور اس کو بلند آواز سے پڑھیں۔ روزانہ تقریباً پندرہ منٹ تک بلند آواز میں کتاب کی عبارت پڑھیں۔ ان شاء اللہ، چالیس دن بعد آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کی زبان میں روانی آ گئی ہے۔


خلاصہ


اگر آپ روزانہ 45 منٹ دیں:

- 15 منٹ مطالعے کے لیے

- 15 منٹ حوار یاد کرنے کے لیے

- 15 منٹ سننے کے لیے  

اور اگر پندرہ منٹ کسی کے ساتھ گفتگو کریں تو یہ ایک گھنٹہ ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ، چالیس دن میں آپ کی عربی زبان میں روانی آ جائے گی۔


امید ہے کہ آپ اس طریقے پر عمل کر کے عربی زبان میں مہارت حاصل کریں گے۔

[02/11, 9:12 am] عزیر احمد مفتاحی وقاسمی بنگلور: *چالیس روزہ مضمون نگاری کورس*


جہاد نعیم الہادی


*اہم ہدایات*


سب سے پہلے آپ صحیح عربی بولنے کی مشق کریں۔ اس کی بہتر صورت یہ ہے کہ رفقاء درس اور دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ہمیشہ عربی ہی میں بات کریں۔ اس طرح رفتہ رفتہ آپ کے اندر معانی کی صحیح تعبیر کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی، جو بعد میں انشاء و مضامین میں کام دے گی۔


قصے اور واقعات کو اپنی عبارت میں بیان کرنے کی کوشش کریں۔ 


جرائد، مجلات اور غیر درسی کتابوں میں بھی اچھے معلومات ہوتے ہیں۔ تاریخی کہانیاں، جغرافیائی معلومات، بزرگوں کے حالات، اسلاف کی سیرتیں اور دوسرے بہت سے مفید مضامین ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں جب آپ پڑھیں تو غور کے ساتھ پڑھیں اور ذہن میں محفوظ رکھنے کی کوشش کریں کہ یہی معلومات آپ کی انشاء کے لیے مواد ہوں گے اور مختلف موضوعات میں کام دیں گے۔


نظم و نثر کے اچھے ٹکڑے زبانی یاد کر لیجیے یا کم از کم اپنی کاپی پر نوٹ کر لیجیے۔ پھر ان کو ہضم کر کے موقع بہ موقع استعمال کیجیے۔ اس طرح فصیح عبارتوں سے آپ کو ایک لگاؤ ہو گا اور پھر رفتہ رفتہ ادب عربی کا صحیح ذوق اور انشاء کا ستھر ذوق پیدا ہو جائے گا۔


مشق کے لیے سب سے پہلے واقعات و حوادث کا انتخاب کیجیے، کیونکہ کسی خاص موضوع پر لکھنے کے مقابلے میں واقعات کو قلمبند کرنا آسان ہوتا ہے۔ 


ہمارے گرد و پیش دن رات پچاسوں واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ انہی میں سے کسی ایک واقعہ کو منتخب کر کے دو چار سطریں اس پر ضرور لکھیے۔ شادی بیاہ، بیماری، موت، جلسے اور اجتماعات، سفر اور تعلیمی ٹور وغیرہ جیسے مواقع میں اگر شرکت کا موقع ملے تو اسے قلمبند کرنے کی کوشش کیجیے۔

[02/11, 9:12 am] عزیر احمد مفتاحی وقاسمی بنگلور: عربی آسان ہے مگر۔۔۔۔


جہاد نعیم الہادی 


   جب میں نے عربی زبان سیکھنا شروع کی، تو ایک تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑا: جو جتنے زیادہ مشکل الفاظ استعمال کرتا اور جتنا پیچیدہ کلام کرتا، اس کے بارے میں یہ سمجھا جاتا کہ اسے بہت اچھی عربی آتی ہے۔ اور میں، جو ابتدا ہی سے ان مشکل اور غیر ضروری کلمات سے دور رہتا تھا، یہ سوچنے لگتا تھا کہ شاید میں عربی زبان نہیں سیکھ سکتا۔


   ایک مرتبہ پاکستان میں شائع ہونے والے ایک مجلے کا مطالعہ کر رہا تھا اور ساتھ میں جاحظ کی کتاب کتاب الحیوان بھی تھی۔ عجیب بات یہ تھی کہ کتاب الحیوان تو مجھے سمجھ آ رہی تھی، لیکن اس مجلے کے مضامین مجھے سمجھ نہیں آ رہے تھے۔ یہ حال ہی کی بات ہے جس پر مجھے حیرت ہوئی کہ اتنے بڑے امام کی بات تو سمجھ آ رہی ہے، لیکن عام ادیبوں کی بات سمجھ نہیں آ رہی۔


  کئی ساتھی، مقالہ پڑھنے کے بعد، مجھ سے کہتے تھے: "ہم نے تمہارا مقالہ پوری طرح سمجھ لیا" (فَهِمْتُ مَقَالَكَ كَامِلًا)۔ ان کا مطلب یہ ہوتا کہ علمی معیار یا ادبی سطح میں کمی ہے۔ حالانکہ کسی چیز کا سمجھ میں آنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے! اس پر اللہ تعالیٰ حضرت ولی خان مظفر صاحب جیسے شخصیات کو جزائے خیر دے۔ ان کے ساتھ ملاقات کے دوران میں نے یقیناً یہ بات سیکھی کہ زبان بولنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اسے مشکل بنا کر بولا جائے۔ حضرت ولی خان مظفر صاحب جب بولتے ہیں تو ان کے الفاظ عام فہم ہوتے ہیں، حالانکہ وہ ایسی زبان بھی بول سکتے ہیں جو سننے والوں میں سے کسی کو سمجھ نہ آئے۔


  عربی زبان اسلام کی زبان ہے، اور بطور مذہب کی زبان ہونے کے ناطے یہ مسلمانوں کی زبان بھی ہے۔ جس طرح اسلام ایک اعتدال اور آسانی والا دین ہے، اسی طرح عربی زبان کو بھی آسان بنا کر اعتدال کے ساتھ پیش کرنا چاہیے۔ ہمارے ہاں علمی رجحان یہ ہے کہ پیچیدہ الفاظ اور مشکل تعبیرات استعمال کی جاتی ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ابتدائی سیکھنے والا سن کر ہی مایوس ہو جاتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ یہ میرے لیے ممکن نہیں ہے۔ 


   ہر کوئی جانتا ہے کہ لکھنے کی زبان اور بولنے کی زبان الگ ہوتی ہے، اور پھر لکھنے میں بھی ادبی زبان اور علمی زبان میں فرق ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش یہ کرنی چاہیے کہ بول چال میں آسان سے آسان عربی استعمال کی جائے تاکہ سننے والا اسے سمجھ سکے۔ اور اگر ادبی زبان میں لکھنا ہو تو وہ ادبی زبان استعمال کی جائے جو ہمارے زمانے کی ہو۔ آج سے ایک ہزار یا سولہ سو سو سال پہلے کے زمانے کی عربی کے ذریعے آج کی قوم اور امت کو مخاطب کرنا درست نہیں ہے، یہ امت کے ساتھ ناانصافی اور اپنے ساتھ بھی ظلم ہے۔ اگر آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، لیکن وہ الفاظ اور جملے پیچیدہ ہیں تو وہ سمجھنے والوں تک نہیں پہنچیں گے۔

Tuesday, October 29, 2024

یہودی کارستانی کتاب

 خوش خبری خوش خبری

حالات حاضرہ کے پیش نظر چند اہم، خصوصاً یہودیوں کی کارستانیوں کے متعلق، گراں قدر تصانیف کا لنک یکجا پیش خدمت ہے 👇👇👇👇👇👇

١ عالمی یہودی تنظیمیں

https://t.me/abuashraf9661/1615


٢ یہودی سازشیں

https://t.me/abuashraf9661/1616


٣ شکنجہ یہود

https://t.me/abuashraf9661/1618


٤ یہود ونصاریٰ تاریخ کے آیینہ میں

https://t.me/abuashraf9661/1620


٥  آستین کے سانپ

https://t.me/abuashraf9661/1623


٦  مغرب کی اسلام کے خلاف عالمی نظریاتی جنگ

https://t.me/abuashraf9661/1625


٧  وثائق یہودیت

https://t.me/abuashraf9661/1627


٨  عیسائیت؟

https://t.me/abuashraf9661/1646


٩  یہودی پروٹوکولز ١/٢ 

https://t.me/abuashraf9661/1671?single


١٠  اقصیٰ کے آنسو

https://t.me/abuashraf9661/1692


١١  ہسپانیہ سے امریکا تک 

https://t.me/abuashraf9661/1694


١٢  دجال کون؟ کہاں؟ کب؟ (اردو) ٣ جلدویں مکمل 

https://t.me/abuashraf9661/1696


١٣  دجال کون؟کہاں؟کب؟ (گجراتی)٣ جلدیں مکمل 

https://t.me/abuashraf9661/1702


١٤  دجال کون؟کہاں؟کب؟ (ہندی) مکمل

https://t.me/abuashraf9661/1704


١٥  باسفورس کے کنارے

https://t.me/abuashraf9661/1708


١٦  ترک نادا سے ترک داناں تک

https://t.me/abuashraf9661/1710


١٧  آثار نبی ﷺ خطرہ میں

https://t.me/abuashraf9661/1715


١٨  بولتے نقشے

https://t.me/abuashraf9661/1717


١٩ حرمین کی پکار

https://t.me/abuashraf9661/1719


٢٠ امام مہدیؒ شخصیت و حقیقت

https://t.me/abuashraf9661/1628


٢١  تذکرۂ شہداے امت

https://t.me/abuashraf9661/1609


٢٢۔ ایک جنگ ایک المیہ

https://t.me/abuashraf9661/1607


٢٣  کانگریس آر ایس ایس کی ماں

https://t.me/abuashraf9661/1605


٢٤  ہندو راسٹر

https://t.me/abuashraf9661/1603


٢٥  آر ایس ایس ایک مطالعہ

https://t.me/abuashraf9661/1601


٢٦۔ آر ایس ایس کی قیادت

https://t.me/abuashraf9661/1599


٢٧۔ کتاب الہند

https://t.me/abuashraf9661/1597


٢٨  آر ایس ایس ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد

https://t.me/abuashraf9661/1595


٢٩۔ کلکی اوتار اور محمد ﷺ

https://t.me/abuashraf9661/1572


٣٠۔ یونیفارم سول کوڈ اور مسلمانوں کا موقف

https://t.me/abuashraf9661/1563


٣١  مسجد اقصٰی سے جڑے رہو

https://t.me/abuashraf9661/2149


٣٢  حدیث نبوی ﷺ اور دور حاضر کے فتنے

https://t.me/Abuashraf96611/993


٣٣ اسرائیل کی دیدہ و دانستہ فریب کاریاں 

https://t.me/abuashraf9661/1268?single


٣٤ تسخیرِ عالم کا یہودی منصوبہ

https://t.me/abuashraf9661/2171?single


٣٥  یہودی اقتدار کا شرعی تجزیہ

https://t.me/abuashraf9661/2177


٣٦ اسرائیل کتاب و سنت کی روشنی میں

https://t.me/abuashraf9661/2179


٣٧  فلسطین حقیقت اور پروپیگنڈے کے آیینہ میں۔۔۔

https://t.me/abuashraf9661/2183


٣٨  ائمۂ تلبیس

https://t.me/abuashraf9661/2093


٣٩ اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی

https://t.me/abuashraf9661/4395


٤٠۔ یہودیت تاریخ عقائد فلسفہ

https://t.me/abuashraf9661/4394


٤١۔ دستور ہند

https://t.me/abuashraf9661/4373?single


٤٢۔ 

مسلمان اور سائنس 

https://t.me/abuashraf9661/4357


٤٣  محمد ﷺکے زمانے کا ہندوستان

https://t.me/abuashraf9661/4361?single


٤٤۔ عالم اسلام کی اخلاقی صورتحال 

https://t.me/abuashraf9661/4345


٤٥ گلوبلائزیشن

https://t.me/abuashraf9661/1835


٤٦۔ مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش

https://t.me/abuashraf9661/4397


٤٧  مکاتب کے اہم امور

https://t.me/abuashraf9661/4400


٤٨۔ تربیت اولاد کے اسلامی ہدایات 

https://t.me/abuashraf9661/4402


٥٩  عصری تعلیم کے خطرناک نتائج

https://t.me/abuashraf9661/4405


٥٠  دور حاضر کا مدعی مہدویت و مسیحیت شکیل بن حنیف ایک تعارف و تجزیہ

https://t.me/abuashraf9661/4301

٥١۔ نیا عالمی نظام اور ہم

https://t.me/abuashraf9661/4305


٥٣  کفر و ارتداد کا زمانہ اور امت مسلمہ میں غفلت و بے حسی

https://t.me/abuashraf9661/4307


٥٣۔ بدلتے حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

https://t.me/abuashraf9661/4309


٥٤۔ اسلام الحاد اور سائنس

https://t.me/abuashraf9661/4319

Saturday, October 26, 2024

 M UB:

https://youtube.com/@nousnetwork?si=8Wq0WSh46eRF-5VI

News social media channels 

https://youtube.com/@qaiserahmedraja?si=HSkLJstmDWZexhSQ


https://youtube.com/@dhruvrathee?si=EqKsGPvO928wAtSH


https://youtube.com/@tahaffuzeislammediaservice?si=67ILVim2PEEXUtkq


https://youtube.com/@thecrediblehistory?si=8jIb3pGMmbHa39ZI


https://youtube.com/@syedmuzammilofficial7067?si=Ji3sxMRojXjfjlSP


https://youtube.com/@therehanbhai?si=zIpRXGm5iSb8MLxz


https://youtube.com/@faisal.warraich?si=ShVukdljuKy6xwKu


https://youtube.com/@thedeshbhakt?si=Uv4WBgRDau_2qdV-


https://youtube.com/@ammarkhanalamgir?si=4bOzIpYCns_MNrC6


https://youtube.com/@arnewsindia?si=R-DxgbAiHKlLpY9v


https://youtube.com/@roundtv12?si=urO8CpDCKRFTrVnT


https://youtube.com/@muhammadafaqkhan?si=0frjUAhxsBtaU9ug


https://youtube.com/@isazahidqasmi?si=eMR92JjCrxhyLzyj


https://youtube.com/@abbashaidar?si=UqiR5xO3wiy4GL7A


https://youtube.com/@nationaldastakbahujan?si=2m8yIrTqVldcpnXc


https://youtube.com/@muhasineislam?si=PG2FfC6ICDVstowo


https://youtube.com/@raftartv?si=191OqQ5Twb-7m7bZ


https://youtube.com/@alhindislamictube?si=Et3E1_IcGj281whE


https://youtube.com/@satyahindi?si=CYpher6NfVk1eWR-


https://youtube.com/@nayak1?si=t91bHwlPp7dybsED


https://youtube.com/@millattimestv?si=L5nMhh09sH2XRWEd


https://youtube.com/@indusnewstv24?si=lt1FebB-E1wm9teA


https://youtube.com/@thepolitical?si=B9LJrb12qjY4VssG


https://youtube.com/@offthescreen?si=D8Kj1Y_vHrHHU7R7


https://youtube.com/@junoobihindnews?si=t6-cfnNjZaj_2BYt


https://youtube.com/@pragyasingh?si=UVuNYcjgzkss5gWL


Inqalab Tv

https://youtube.com/@inqalabnews?feature=shared


https://youtube.com/@ravishkumar.official?si=DH2wlp_-HqogQOLr


https://youtube.com/@al-huda1771?si=0sSzGuzizYYrOUQL


https://youtube.com/@gmnewsnetwork?si=xV49-eUhbX0_WcEt


https://youtube.com/@vlogcentraltv?si=9TnUcma4kXxXJN_c


https://youtube.com/@aapkiaawazsocialmediachannel?si=CMmnn57VUS4Trn2a


https://youtube.com/@abhisar_sharma?si=3WUslzVrMu8JwSJ1


https://youtube.com/@afsarmysori8820?si=LJLhf_dfHReqGHvb


https://youtube.com/@aljazeeraenglish?si=kBD3xkM21-Q0xwHY


https://youtube.com/@aljazeera?si=s26rEWosuJq6sMMC


https://youtube.com/@altnewsvideos?si=pkA9Isr05mgQHExz


https://youtube.com/@arnewsindia?si=OXY8LcDUgW49PAvy


https://youtube.com/@bnewsnation?si=mAVz-unReIDd1LCB


https://youtube.com/@bangaloreakhbar?si=yFZmI9pKA_gwUYmV


https://youtube.com/@barnistudioofficial?si=-5CBHDZnNrtJj7Sg


https://youtube.com/@bbchindi?si=4GrK_NnRgwnZG6ui


https://youtube.com/@binoriamediaofficial?si=doz2VZiSDfTTkBh3


https://youtube.com/@capitaltvindia?si=9VUX7B1emFK7kw4-


https://youtube.com/@cobrapostindia?si=ajRnU40G81bcb6Kv


https://youtube.com/@dailysalardigital?si=lIdTKyiMel8bt0d5


https://youtube.com/@dalitdastak?si=vH92cdnVGRQo48XX


https://youtube.com/@dhaakadkhabarin?si=250Z0mXhCE14ACZj


https://youtube.com/@dilkiaawaaz?si=saQ5DMPpNOKdfM8b


https://youtube.com/@drrampuniyani?si=iFvHdsAVV0qbb6_G


https://youtube.com/@exposeindiaofficial?si=ERqewiXO7zEFfHD7


https://youtube.com/@fikrokhabartv?si=ODGU14C3TlNW9Wp2


https://youtube.com/@freedomnews7244?si=aShBBBAZxd1yodUW


https://youtube.com/@hasitv?si=-OH3KOPdnbVjOcKu


https://youtube.com/@hindustanlivefarhanyahiya?si=B7x6PZUdtoRo7MX3


https://youtube.com/@hmtv996?si=dAU6tJoecCiGQ8UT


https://youtube.com/@hwnewsnetwork?si=gzbkzWe265KSZ9Qt


https://youtube.com/@hydnewswala?si=l84xkJajZBsc-WUj


https://youtube.com/@indianmediabook?si=acNeJMejX86k4_uu


https://youtube.com/@indiatv?si=XqKjb--vFTW9RiOC


https://youtube.com/@ittehadnews?si=PCpYz1FI4VEyZ0bt


https://youtube.com/@messagetvpk?si=2LVKPw_gKWjmm4H-


https://youtube.com/@newsfirstkannada?si=dH5Mts1IW_crbVHw


https://youtube.com/@newsclickin?si=d3NLQt-uLjn7R0UG


https://youtube.com/@onlinejankari?si=XJpTuag2UlHdQGXs


https://youtube.com/@palpalnewsnetwork?si=8oOkfwA2FqnKXSm9


https://youtube.com/@politicaltamashawithdrarshi?si=vcn15ikQ2pjTJR7f


https://youtube.com/@pragyakapanna?si=3tBRslTsHHlxniin


https://youtube.com/@rafeeqetv?si=ZRx694tMGRCa-_sc


https://youtube.com/@sachsabsetez?si=wCzv4pMebi26MyS2


https://youtube.com/@saharanewsbangalore24x74?si=x19f-pJEswlbqxFQ


https://youtube.com/@sahilonlinetvnews?si=tZ8VcP7dH_DmuroC


https://youtube.com/@salaamtvindia5876?si=hCMqtnKTHtPwzFR7


https://youtube.com/@seedhibaattv?si=yF14r5Bapgpz1BQS


https://youtube.com/@mediastarworld?si=W03HbDLxjnDx0gEy


https://youtube.com/@minoritytimesnewschannel5704?si=FAovETHHGik6k_qx


https://youtube.com/@mntvnews?si=bNx_Nd3i1orsLiXn


https://youtube.com/@newsmxtv?si=1n3ZEX9TO6QNrwvd


https://youtube.com/@newslaundry?si=A_-ScaoJZ4G1jtmg


https://youtube.com/@oonchiawaazindia?si=ySUqtp4UnDpqTbLW


https://youtube.com/@shaoorpk?si=qo_aYQIoA10MFNxb


https://youtube.com/@thelallantop?si=JdU9tuF6XbKT3xem


https://youtube.com/@thenewsbeak?si=KalTPNOjZCF1u4cK


https://youtube.com/@thewirenews?si=6ZsTHCRqNTOAnGZr


https://youtube.com/@nationtvindia438?si=pnumP7Z6zQIjDZXI


https://youtube.com/@deshneeti?si=9fBCRbdM9wdJKtto

Sunday, October 20, 2024

محمد بن سلمان براہیمی مذھب

 سعودی عرب سے ایک اچھی اور ایمان افروز خبر۔

یا اللہ عزّوجلّ جلالہ 

 محمد بن سلمان کو ہدایت دے یا جلد از غارت کردے


*ابراہیمی ہاؤس کی ممانعت*

سعودی فتوٰی ہاؤس نے محمد بن سلمان کی درخواست کے برعکس مذاہب کے اتحاد کے بارے میں واضح موقف اختیار کیا اور اس کی دعوت دینے والوں کو کفر کا مرتکب قرار دیا۔


سعودی عرب کی مستقل فتوٰی کمیٹی نے “مذاہب کے اتحاد” اور “ابراہیمی ہاؤس” کے متعلق پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے درج ذیل فتوٰی جاری کیا:


مستقل فتوٰی کمیٹی کا فتویٰ - فتوٰی نمبر 19402


“تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور درود و سلام ہو اُن پر جن کے بعد کوئی نبی نہیں، اور ان کے اہلِ بیت و صحابہ اور جو ان کے طریقے پر چلتے رہے قیامت تک۔ بعد ازاں…”


مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیق و افتاء نے ان سوالات اور میڈیا میں شائع مضامین کا جائزہ لیا جو مذاہب کے اتحاد (اسلام، یہودیت، اور عیسائیت) کے بارے میں پیش کیے گئے، جن میں یہ تجویز دی گئی کہ ایک ہی جگہ مسجد، چرچ، اور مندر بنائے جائیں یا قرآن، تورات، اور انجیل کو ایک ہی جلد میں شائع کیا جائے۔ اس مسئلے پر غور کے بعد کمیٹی نے درج ذیل فیصلہ کیا:


Fatwa no:19402


 1. پہلا نکتہ:

اسلامی عقیدے کی بنیاد یہ ہے کہ اسلام کے علاوہ کوئی اور دین حق نہیں ہے، اور یہ آخری دین ہے جو تمام سابقہ مذاہب اور شریعتوں کو منسوخ کر چکا ہے۔ قرآن میں اللہ تعالٰی فرماتے ہیں:

“بیشک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔”

 2. دوسرا نکتہ:

قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب ہے اور اس نے تورات، زبور، انجیل اور دیگر کتب کو منسوخ کر دیا ہے۔

 3. تیسرا نکتہ:

تورات اور انجیل کے منسوخ ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں تحریف بھی کی گئی ہے، جیسا کہ قرآن کی آیات میں ذکر ہے۔

 4. چوتھا نکتہ:

حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

 5. پانچواں نکتہ:

جو کوئی اسلام قبول نہ کرے، خواہ وہ یہودی، عیسائی یا کوئی اور ہو، وہ کافر ہے اور اللہ کا دشمن ہے، اور اگر وہ توبہ نہ کرے تو وہ جہنم کا مستحق ہے۔

 6. چھٹا نکتہ:

مذاہب کے اتحاد کی دعوت ایک فتنہ انگیز اور مکارانہ سازش ہے جس کا مقصد اسلام کو کمزور کرنا اور مسلمانوں کو مرتد کرنا ہے۔

 7. ساتواں نکتہ:

اس دعوت کا ایک اثر یہ ہو گا کہ اسلام اور کفر کے درمیان فرق ختم ہو جائے گا اور مسلمانوں کا کفار کے ساتھ بیزاری کا رویہ ختم ہو جائے گا، جس سے جہاد اور اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی جدوجہد بھی ختم ہو جائے گی۔

 8. آٹھواں نکتہ:

اگر کوئی مسلمان اس دعوت کو فروغ دے تو وہ دینِ اسلام سے مرتد ہو جاتا ہے، کیونکہ یہ دعوت اسلام کے اصولوں کے منافی ہے۔

 9. نواں نکتہ:

 • مسلمان کے لیے اس دعوت کی حمایت کرنا، اس کے سیمینارز میں شرکت کرنا یا اس کے خیالات کو پھیلانا جائز نہیں۔

 • قرآن، تورات اور انجیل کو ایک ہی جلد میں شائع کرنا یا مسجد، چرچ اور مندر کو ایک جگہ بنانا ناجائز ہے، کیونکہ یہ اسلام کی برتری کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔


مستقل فتوٰی کمیٹی برائے علمی تحقیق و افتاء

“اللہ اس فیصلے کو کمیٹی کے لیے اجر کا ذریعہ بنائے، آمین! اللہ سب سے بڑا ہے۔”


اس پیغام کو آگے بڑھائیں اور آپ کو ان لوگوں میں شمار کیا جائے گا جو اس گمراہ کن نظریے کے سب سے پہلے انکار اور رد کرنے والے ہیں، اور بطور داعی، معلم، طالب علم اور اجر کے متلاشی اس پیغام کا حصہ بنیں۔

Friday, October 11, 2024

 ٹیکنیکل علماء  😂😁😊👇👇👇

جنہیں مطالعہ کی ضرورت نہیں بس انکا ذھن کمپیوٹر کی طرح چلتا بلکہ دوڑتا ہے........ دلائل ان کی  گھر کی لونڈی, مناظرہ انکا ذوق, ہر مسئلے کا حل انکے بائیں ہاتھ کا کھیل واہ واہ.

مثال ————————

ایک آدمی نے بیوی کو تین طلاقیں دیدیں بعد میں بہت پچھتایا کتابی علماء سے حل کی درخواستیں کرتا رہا سب طرف سے حرام کا فتوی ملا..... 

ایک ٹیکنیکل مولوی مل گیا..... 

سائل.............. 3طلاق دے چکا ہوں 

مولوی............. لفظ طلاق "ط" مخرج سے نکالی تھی یا نہیں 

سائل.............. جی نہیں 

مولوی............ یہ تو پھر لفظ طلاق میں "ط "کی جگہ "ت" بول کر اور لفظ "ق "کی جکہ "ک" بول کر تلاک کہہ گئے ہو لھذا اب بھی وہ تمہاری بیوی ہی ہے حرام نہیں ہوئی............................................

ایک کتابی عالم تک یہ بات پہنچی تو وہ ہنس کر بولے 

بیچارے مولوی کو چاہئیے تھا اس بات کی بھی تحقیق کرلیتا کہ نکاح کے وقت لفظ قبول میں" ق" کو مخرج سے نکالا تھا یا" ق " کی جگہ" ک "بول کر کبول کہدیاتھا تو اس طرح تو نکاح بھی نا ہوا تو طلاق کیسی ?

منطقیات😛😝😜😙

Thursday, October 10, 2024

 *"اسرائیل آخری سانسیں لے رہا ہے"* 


اس سرخی کے تحت، عبرانی اخبار "ہاریٹز" میں مشہور صیہونی مصنف اَری شاوِیت کا ایک مضمون شائع ہوا، جس میں وہ بیان کرتے ہیں:


"ایسا لگتا ہے کہ ہم تاریخ کے سب سے سخت مزاج لوگوں کے سامنے ہیں، اور اس کا واحد حل ان کے حقوق کو تسلیم کرنا اور قبضے کو ختم کرنا ہے۔"


شاوِیت اپنے مضمون کی ابتدا کرتے ہوئے کہتے ہیں:


"ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم واپس نہ جانے والے مقام کو عبور کر چکے ہیں، اور شاید "اسرائیل" اب قبضے کو ختم نہیں کر سکتا، نوآبادیات کو روک نہیں سکتا، یا امن قائم نہیں کر سکتا۔ صیہونیت میں اصلاح، جمہوریت کو بچانا، اور اس زمین کے لوگوں کو تقسیم کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔"


انہوں نے مزید کہا:

"اگر حالات ایسے ہی ہیں تو:


- اس ملک میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

- "ہاریٹز" میں لکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

- "ہاریٹز" پڑھنے کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے۔


"ہمیں وہی کرنا چاہئے جو دو سال پہلے روگِل الفر نے تجویز کیا تھا—ملک چھوڑ دیں... اگر "اسرائیلزم" اور یہودیت اب کسی کی شناخت کا اہم حصہ نہیں ہیں، اور اگر ہر اسرائیلی شہری کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ ہے، نہ صرف تکنیکی طور پر بلکہ نفسیاتی طور پر، تو یہ ختم ہو چکا ہے۔ ہمیں اپنے دوستوں کو خدا حافظ کہنا چاہئے اور سان فرانسسکو، برلن، یا پیرس منتقل ہو جانا چاہئے۔


وہاں سے، جرمن قوم پرستی یا امریکی قوم پرستی کے دیس سے، ہمیں سکون سے دیکھنا چاہئے کہ "اسرائیل کی ریاست" اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔


"ہمیں تین قدم پیچھے لے کر یہودی جمہوری ریاست کو ڈوبتے ہوئے دیکھنا چاہئے۔


شاید ابھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔


شاید ہم ابھی واپس نہ جانے کے مقام سے نہیں گزرے۔


شاید ابھی بھی قبضے کو ختم کرنے، نوآبادیات کو روکنے، صیہونیت میں اصلاح، جمہوریت کو بچانے، اور زمین کو تقسیم کرنے کا موقع ہے۔


مصنف مزید کہتے ہیں:


"میں نے نیتن یاہو، لیبرمین، اور نئے نازیوں کی طرف اشارہ کیا تاکہ وہ اپنی صیہونی فریب سے بیدار ہوں۔


"ٹرمپ، کشنر، بائیڈن، باراک اوباما، اور ہلیری کلنٹن وہ لوگ نہیں ہیں جو قبضے کو ختم کریں گے۔


"اقوام متحدہ اور یورپی یونین آباد کاریوں کو نہیں روکیں گے۔


"دنیا کی واحد طاقت جو اسرائیل کو اس کے اپنے ہاتھوں سے بچا سکتی ہے، وہ اسرائیلی خود ہیں، جو ایک نئی سیاسی زبان تخلیق کر کے حقیقت کو تسلیم کریں اور اس حقیقت کو سمجھیں کہ فلسطینی اس زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔


"میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ یہاں زندہ رہنے کا ایک تیسرا راستہ تلاش کریں اور برباد نہ ہوں۔


ہاریٹز کے مصنف کی تصدیق:


"جب سے اسرائیلی فلسطین آئے ہیں، انہیں احساس ہو گیا ہے کہ وہ ایک جھوٹ کی پیداوار ہیں جسے صیہونی تحریک نے تخلیق کیا ہے، جس نے تاریخ میں یہودی شناخت کے بارے میں مختلف دھوکہ دہی کا استعمال کیا ہے۔


"ہٹلر کی نام نہاد ہولوکاسٹ کو بڑھا چڑھا کر اور اس کا فائدہ اٹھا کر، اس تحریک نے دنیا کو قائل کیا کہ فلسطین 'وعدے کی سرزمین' ہے اور نام نہاد ہیکل الاقصیٰ مسجد کے نیچے ہے۔ اس طرح، بھیڑیے کو میمنہ بنا دیا گیا جسے امریکی اور یورپی ٹیکس دہندگان کی رقم سے پالا گیا، یہاں تک کہ یہ ایک ایٹمی دیو بن گیا۔


"مصنف نے مغربی اور یہودی آثار قدیمہ کے ماہرین سے مدد حاصل کی، جن میں سب سے مشہور اسرائیل فِنکلشٹائن، تل ابیب یونیورسٹی سے، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 'ہیکل ایک جھوٹ اور دیو مالا ہے جو موجود نہیں ہے،' اور تمام کھدائیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہزاروں سال پہلے ختم ہو چکی ہے۔ اس بات کی تصدیق کئی یہودی حوالوں میں صریحاً موجود ہے، اور متعدد مغربی آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس کی تصدیق کی ہے۔


"آخری بار یہ بات 1968ء میں ہوئی تھی، جب برطانوی آثار قدیمہ کی ماہر ڈاکٹر کیتھلین کینیون نے، جو یروشلم میں برطانوی اسکول آف آثار قدیمہ کی کھدائیوں کی نگران تھیں، یروشلم میں کھدائی کی اور اسرائیلی اساطیر کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ یہاں سلیمان کے ہیکل کا کوئی نشان نہیں ہے اور دریافت کیا کہ جو اسرائیلی 'سلیمان کے اصطبل' کہتے ہیں، اس کا سلیمان یا اصطبل سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عام طور پر بننے والے محلات کا ایک فن تعمیر ہے۔"


یہودی مصنف نے تاکید کی کہ:

"جھوٹ کی لعنت ہی ہے جو اسرائیلیوں کا پیچھا کر رہی ہے، اور ہر گزرتے دن یہ ان کے چہرے پر ایک خنجر کی صورت میں لگتی ہے، چاہے وہ ایک یروشلمی، الخلیل کا رہائشی، یا نابلس کا ہو، یا ایک پتھر یا جافا، حیفا، یا عکا سے تعلق رکھنے والے ایک بس ڈرائیور کے ہاتھ میں۔


"اسرائیلیوں کو یہ احساس ہے کہ ان کا فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں ہے؛ یہ وہ زمین نہیں ہے جسے انہوں نے بغیر لوگوں کے زمین قرار دیا تھا۔


ایک اور مصنف، جو نہ صرف فلسطینی قوم کے وجود کو تسلیم کرتا ہے بلکہ ان کی برتری کو بھی مانتا ہے، وہ ہے گیڈون لیوی، جو بائیں بازو کے صیہونی ہیں، اور وہ کہتے ہیں:


"ایسا لگتا ہے کہ فلسطینی باقی انسانیت سے مختلف نوعیت کے ہیں... ہم نے ان کی زمین پر قبضہ کیا اور ان کے نوجوانوں کو منشیات، عصمت فروشی، اور برائی کے ذریعے خراب کیا۔ ہم نے کہا کہ کچھ سال بعد وہ اپنی سرزمین اور وطن کو بھول جائیں گے، اور پھر نوجوان نسل 1987ء کی انتفادہ میں بپھر گئی۔


"ہم نے انہیں قید کیا۔

"ہم نے کہا، 'ہم انہیں جیل میں بڑا کریں گے۔' سالوں بعد، جب ہم نے سمجھا کہ انہوں نے سبق سیکھ لیا ہے، تو وہ مسلح بغاوت کے ساتھ ہمارے سامنے آئے، جس نے سبز اور خشک سب کچھ برباد کر دیا۔


"ہم نے کہا کہ ان کے گھروں کو مسمار کر دیں گے۔

"ہم نے انہیں کئی سالوں تک محصور کیا، اور پھر انہوں نے میزائل نکالے اور ہمارے اوپر حملہ کیا، باوجود اس کے کہ محاصرے اور تباہی کے۔


"ہم نے علیحدگی کی دیوار اور خاردار تاروں کی منصوبہ بندی کی... پھر بھی وہ زیر زمین اور سرنگوں کے ذریعے ہم تک پہنچ گئے اور ہمیں بھاری نقصان پہنچایا۔


"آخری جنگ کے دوران، ہم نے ان سے پوری طاقت سے لڑا، پھر بھی انہوں نے اسرائیلی سیٹلائٹ (اموس) کا کنٹرول سنبھالا؟ انہوں نے اسرائیلی ہر گھر میں دہشت پھیلائی جب ان کے نوجوانوں نے اسرائیل کے چینل 2 کا کنٹرول حاصل کیا اور دھمکیاں اور وارننگز نشر کیں۔


آخر کار، جیسا کہ مصنف کہتا ہے:

"ایسا لگتا ہے کہ ہم تاریخ کے سب سے سخت مزاج لوگوں کے سامنے ہیں، اور ان کا واحد حل یہ ہے کہ ان کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور قبضے کو ختم کیا جائے۔"


مضمون کا عنوان:

"اسرائیل آخری سانسیں لے رہا ہے"


مصنف:

اَری شاوِیت

ماخذ:

عبرانی اخبار ہاریٹز


براہ کرم اس مضمون کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، کیونکہ یہ تاریخی حقائق سے بھرا ہوا ہے اور ایک قابض ریاست کے مصنف نے لکھا ہے۔ قابض ریاست کے رہنماؤں اور سیاست دانوں کو یہ جاننے دیں کہ معمول کے تعلقات امن پیدا نہیں کرتے؛ حقوق کو ان کے اصل مالکوں کو واپس دینا ہی امن پیدا کرتا ہے۔



 👍

Sunday, October 6, 2024

 “متعلقہ علماء کا اعلان


اہل سنت والجماعت نبوت کی سچی میراث کی نمائندگی کرتے ہیں اور اسلام کی ابتدا سے ہی مسلمان امت کی اکثریت ہیں۔ ہم دین کے بنیادی اجزاء: عقیدہ، قرآن، حدیث، فقہ اور تصوف کی صحیح تفہیم کو امت کے اجماع (اتفاق) کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اہل سنت والجماعت کے طریقے سے کسی بھی قسم کا انحراف دین میں گمراہی کا سبب بنتا ہے۔


موجودہ چیلنجز، جن میں فتنہ کی نئی شکلوں کا عروج شامل ہے، کے پیش نظر ہم اہل سنت والجماعت کے درج ذیل اصولوں کو دوبارہ مؤکد کرتے ہیں:


• ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

• ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ انبیاء علیہیم السلام اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں سب سے افضل ہیں، جنہیں خاص طور پر انسانیت کی رہنمائی کے لیے چنا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے محفوظ ہیں۔ وہ معصوم (خطا سے پاک) ہیں۔

• صحابہ رضی اللہ عنہم کے بارے میں ہمارا عقیدہ ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کے لیے خاص طور پر چنا اور ان کی میراث کو خالص شکل میں آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے مقرر کیا۔ ہر صحابی دیانت داری اور دین کی نمائندگی ہے۔

• ہم ہمیشہ انبیاء علیہیم السلام اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا احترام کرتے ہیں۔ ہم ان کا تذکرہ گہری عقیدت کے ساتھ کرتے ہیں اور بغیر کسی شرط کے ان کی عزت کرتے ہیں۔

• ہم امت کے علماء حق کو دین کے محافظ سمجھتے ہیں، جو دین اسلام کو باطل اور انحراف سے محفوظ رکھتے ہیں۔

• اس مقدس فرض کی ادائیگی میں، ہم انبیاء، صحابہ اور علماء کا دفاع کرنے کو باعث عزت سمجھتے ہیں اور کسی بھی فرد یا گروہ کے خلاف ان کا دفاع کرتے ہیں جو انہیں کسی بھی طرح سے بدنام کرتا ہے۔


تفصیلی تحقیق، غور و فکر اور تقریباً 50 فتاویٰ کے مطالعے کے بعد، ہم یہ اعلان کرنے پر مجبور ہیں کہ مولانا سعد کاندھلوی نے پچھلے 23 سالوں میں کیے گئے متعدد بیانات کے ذریعے اہل سنت والجماعت کے بنیادی اصولوں سے انحراف کیا ہے۔


ان کے بیانات انبیاء، صحابہ اور علماء حق کے بارے میں ان عظیم شخصیات پر تنقید کرنے کے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ امت نے عام طور پر ان کی عزت کو برقرار رکھا ہے اور ہمیشہ ان کا تذکرہ انتہائی احترام اور محبت کے ساتھ کیا ہے۔


مولانا سعد کے نامناسب بیانات کا سلسلہ لوگوں کے لیے عام طور پر انبیاء، صحابہ اور علماء کے بارے میں غلط رائے کا اظہار کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ مولانا سعد نے اہل سنت والجماعت کے راستے اور دعوت و تبلیغ کی عظیم کوشش کے بزرگوں اور سینئر حضرات کے راستے سے انحراف کیا ہے؛ لہٰذا جو شخص ان کے نظریات کو اپناتا ہے وہ اپنے عقیدے کو خراب کرنے اور اپنے ایمان کو خطرے میں ڈالنے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔


یہ اعلان مولانا سعد کی فکر، عقائد اور اعمال کے بارے میں کافی شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو اسلام کی قائم شدہ تفہیم سے ہٹ چکے ہیں۔ اس طرح کے انحرافات امت کو اسلام کے حقیقی راستے سے گمراہ کرنے اور نبوت کی میراث کو کمزور کرنے کا باعث بنتے ہیں۔


مولانا سعد کے خلاف جاری کردہ فتاویٰ کے نتیجے میں، دارالعلوم دیوبند نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مولانا سعد اور ان کے حمایتی ایک منحرف فرقہ (فرقہ ضالہ) میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔


جو بھی شخص مولانا سعد اور ان کے گروہ کی حمایت کرتا ہے، شامل ہوتا ہے یا انہیں فروغ دیتا ہے، وہ نادانستہ طور پر دین کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا حصہ بن جاتا ہے۔ ہمارے ایمانی غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔


23 ربیع الاول 1446 / 27 ستمبر 2024


دستخط کنندگان:


• مفتی ابراہیم سلاجی صاحب (مہتمم مدرسہ تعلیم الدین، اسپیگو بیچ)

• مولانا عبد الحمید اسحاق صاحب (مہتمم دارالعلوم آزادویل)

• مولانا شبیر سلوچی صاحب (مہتمم دارالعلوم زکریا)

• مفتی رضاؤ الحق صاحب (مفتی اور سینئر استاد دارالعلوم زکریا)

• مفتی محمد سعید موٹارا صاحب (سینئر استاد اور مفتی دارالعلوم آزادویل)

• مولانا موسی پٹیل صاحب (سینئر استاد دارالعلوم آزادویل)

• مولانا عبد الرحیم شیخ صاحب (سینئر استاد دارالعلوم آزادویل)

• مفتی محمد علی بھوپالی صاحب (سینئر استاد دارالعلوم زکریا)

• مولانا حسن ڈاکرت صاحب (مہتمم – دارالعلوم مدرسہ صادقین – روبشام)

• مولانا محمد گارڈی صاحب (سینئر عالم - وائٹ ریور)

• مولانا محمد جینا صاحب (سینئر عالم - کمبرلی)

• مفتی عبد الخالق بھولا صاحب (سینئر عالم جوہانسبرگ)

• مفتی ابراہیم سلاجی صاحب (سینئر عالم ایسٹ کوٹ، کے زیڈ این)

• مفتی ہاشم بودا صاحب (سینئر عالم دی دیور)

• مولانا عادل جوہر صاحب (سینئر عالم کیپ ٹاؤن)

• مولانا اقبال حسن صاحب (سینئر عالم کیپ ٹاؤن)

• امام عبد الحکیم ربان صاحب (سینئر عالم کیپ ٹاؤن)

• مولانا عبد الحق مکادا صاحب (سینئر عالم ڈربن)

• مولانا محمد صادق جانجیگر صاحب (کیپ ٹاؤن)

• مولانا شمائل راس صاحب (کیپ ٹاؤن)

• مولانا نظیم موساگی صاحب (پورٹ ایلزبتھ)

• مولانا رشید رملین صاحب (پورٹ ایلزبتھ)

• مولانا ندیم خان صاحب (یوٹینہاج)


جو بھی عالم اس کوشش کا حصہ بننا چاہتا ہے جو انبیاء علیہم السلام کی عصمت، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عزت اور دین کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے اور جو باطل کو دور کرنے کی اس مہم میں مدد کرنا چاہتا ہے، وہ اس دستاویز میں اپنا نام شامل کر سکتا ہے۔ ان شاء اللہ، یہ ہمارے حق میں گواہی کے طور پر کام کرے گا۔ (صرف علماء کے لیے). درج ذیل لنک پر کلک کریں: https://forms.gle/RRYRLDBPUKLM6LqQ7”

Saturday, October 5, 2024

 


Journalist name with numbers


Salarnews.in

www.magzter.com

daily salar.com

daily Salarbangalore@gmail.com

etemaad55@gmail.com

www.qaumittanzeem.com

qtdranchi@gmail.com

zameer.quadry@gmail.com

wwwshame rahbar.com

www.roznamasahara.com

www.siasat.com

www.Farooqui Tanzeem.com

www.thehindustandaily@gmail.com

hindustandaily@gmail.com

www.aurangabad times.com

Aurangabadtimes@gmail.com

8884736540

Zakir Hussain sahab 

9844161580 Abdul Hameed sahab 

9972722998


9972722998 abu bakar sahab 

9845412691 Yaqoob saheb 

9900838737 amjad bhai

9481833065 Masood suddi sahab 

9480430134 hambal saheb

9880905952 rafeeq saheb

8310995533 riyaz saheb 

9449764976 azmat sahab 

9341262091 Syed abu bakar 

8152070943 mukhtar sahab 

9845412691 Yaqoob saheb 

8970764824 zazia kausar saheba

9342560013  rizwan siddi saheb 

8892050804 sameenah saheba


7019567084/AAP ki awaaz/ Majid munawwar sahib 

9066694881/ sacular  time  Yusuf bhai

9945741590/ news 7 Farooq saheb 

7975024116/ unchi awaz/  rayyan saheb 

9066566670 /SBR / mujeeb saheb 

8892686917/ sidhi baat/ishaq saheb

9141748022/ pasban / hidayatullah sikander 

9845484617/ news 16/ suhel saheb


9019186842 /leader siasat/Khalid aslam 

9342472121/ sakar/ hakeem irshad 

7159895572 /aaj ki awaaz/ Sayed asjad

7892716630/ Asian time/ Ibrahim saheb 

8296867795/ Karnataka samachar/  moeen saheb 

6360473063/ E TV Urdu news/ Abdur Rauf

9886777262 ETV Jabbar/ rafeeq Jabbar saheb 


9148918859 news 30 karnataka)shoeb ur Rahaman 

9975997576  fashion tv Sayed Yusuf saheb

Sunday, September 8, 2024

 دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا اس میں کتا سے مراد "کُتا" 𝘿𝙤𝙜 ہی لیا، سمجھا، اور پڑھا بھی جاتا ہے، لیکن آج نئی بات علم میں آئی تو ہماری علمیت کا جنازہ نکل گیا

‏یہ لفظ کُتا نہیں بلکہ کَتا ہے جس سے مراد کپڑے دھونے کا وہ ڈنڈا ہے جسے دھوبی ساتھ لیے پھرتا ہے۔


‏"وضاحت"

اصل لفظ کتکہ ہے جو بگڑ کر کتا بن گیا۔

پرانے وقتوں میں کپڑے گھاٹ پر دھوئے جاتے تھے اور کپڑوں کو صاف کرنے کیلئے دھوبی اک بھاری بھرکم ڈنڈے کا استعمال کیا کرتا تھا، جس کو کتکہ کہا جاتا تھا۔ وہ کتکہ گھاٹ پر نہیں رکھا جاتا تھا کیوں کہ کوئی اور اٹھا لے گا اور گھر لانے میں بے جا مشقت کرنی پڑتی ۔ اسلئے دھوبی وہ کتکہ راستے میں مناسب جگہ چھپا دیتا اور اگلے دن نکال کر پھر استعمال کر لیتا۔ اس طرح کتکہ نہ گھر جا پاتا اور نہ گھاٹ پر رات گزارتا۔

دھوبی کا کتکہ ۔ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔جو نئے دور میں بگڑ کر کتا بن گیا-

https://whatsapp.com/channel/0029VaBZ7EgCBtxHnbFVan1X

Friday, September 6, 2024

 نصیحت ان لوگوں کے لیے جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، حتی کہ 80 سال کی عمر تک بھی۔**

اللہ آپ کو فرمانبرداری، صحت، اور عافیت عطا فرمائے۔


1. **پہلی نصیحت:**

   ہر سال حجامہ کروائیں، چاہے آپ بیمار نہ ہوں یا کوئی مرض نہ ہو۔


2. **دوسری نصیحت:**

   ہمیشہ پانی پیئیں، چاہے پیاس نہ لگے۔ بہت سی صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔


3. **تیسری نصیحت:**

   جسمانی سرگرمی کریں، چاہے آپ مصروف ہوں۔ اپنے جسم کو حرکت دیں، چاہے وہ صرف چلنا ہو یا تیراکی کرنا ہو۔


4. **چوتھی نصیحت:**

   کھانے میں کمی کریں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، *"آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔"* زیادہ کھانے سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔


5. **پانچویں نصیحت:**

   جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہو۔ اپنے مقامات تک چل کر جائیں، جیسے مسجد، دکان، یا کسی سے ملنے۔


6. **چھٹی نصیحت:**

   غصے کو پیچھے چھوڑ دیں... غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو سکون دیتے ہیں۔


7. **ساتویں نصیحت:**

   جیسا کہ کہا جاتا ہے، "اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔" اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھو—پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لیے ہے، زندگی خود نہیں ہے۔


8. **آٹھویں نصیحت:**

   اپنی روح کو کسی کے لیے، کسی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکے، یا کسی بھی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکے، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں۔ اسے بھول جائیں—اگر یہ آپ کے لیے مقدر ہوتا، تو یہ آپ کے پاس آجاتا۔


9. **نویں نصیحت:**

   عاجزی اختیار کریں، کیونکہ دولت، مرتبہ، طاقت، اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہو جاتے ہیں۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہے۔


10. **دسویں نصیحت:**

   اگر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہو گئی ہے۔ یہ ایک نشانی ہے کہ زندگی کا بہترین حصہ ابھی شروع ہو رہا ہے۔ پر امید رہیں، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں، سفر کریں، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہوں۔


**آخری اور سب سے اہم نصیحت:**

کبھی بھی اپنی نماز کو نہ چھوڑیں؛ یہ آپ کا جیت کا کارڈ ہے اس زندگی میں اور اس دن جب نہ دولت کام آئے گی اور نہ اولاد۔


اگر آپ کو یہ مفید لگے، تو اسے پھیلائیں۔ اگر نہیں، تو دوسروں کو محروم نہ کریں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، *"جو بھلائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے، وہ اس کے کرنے والے کی طرح ہے۔"*۔